سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج 6 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوئے جہاں وہ اپنے ہم منصب برطانوی وزراء، ہندوستانی تارکین وطن، اسٹارٹ اپس اور ماہرین تعلیم کے ساتھ کئی میٹنگیں کریں گے


یہ دورہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ برطانیہ میں وزیر اعظم رشی سنک کی سربراہی میں نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلی بار ہو رہا ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ برطانیہ کے 6 روزہ دورے پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ایک اعلیٰ سطحی سرکاری ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں

Posted On: 25 APR 2023 4:03PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، خلا اور جوہری توانائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج ایک اعلیٰ سطحی سرکاری ہندوستانی وفد کے سربراہ کے طور پر 6 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوئے، جہاں وہ حکومت برطانیہ میں اپنے ہم منصب وزراء کے ساتھ ساتھ ہندوستانی تارکین وطن، اسٹارٹ اپس اور ماہرین تعلیم کے ساتھ کئی میٹنگیں کریں گے۔

یہ دورہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ برطانیہ میں وزیر اعظم رشی سنک کی سربراہی میں نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلی بار ہو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00183DW.jpg

مرکزی وزیر کے دورے کی مصروفیات میں برطانیہ کے وزیر برائے سائنس، تحقیق اور اختراع، جارج ولیم فری مین، برطانیہ کے وزیر برائے خارجہ امور برائے مشرق وسطی، شمالی افریقہ، جنوبی ایشیا اور اقوام متحدہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر (ایف سی ڈی او) لارڈ احمد کے ساتھ فرداً فرداً میٹنگ کے علاوہ صنعتی مصروفیات بشمول آٹوموبائل مینوفیکچررز کے رولز رائس گروپ کے ساتھ میٹنگ اور برطانیہ کی سائنس اختراعی کونسل کے ساتھ ایک اہم میٹنگ شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ آکسفورڈ، یونیورسٹی آف سرے، امپیریل کالج لندن اور کیمبرج یونیورسٹی سمیت تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ سیٹلائٹ ایپلی کیشنز کیٹپلٹ، رودر فورڈ ایپلٹن لیبز اور سائنس میوزیم سمیت اہم سائنسی مراکز کا دورہ کریں گے۔

6 دنوں کے دورے کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی دیگر مصروفیات میں برطانیہ میں مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت پر مبنی ایک سیشن اور برطانیہ میں زیر تعلیم ہندوستانی طلباء کے ساتھ خصوصی بات چیت شامل ہے۔ برطانیہ-ہندوستان کے تحقیقی پروجیکٹوں کی نمائش اور ہندوستانی نژاد طلباء کو سلام پیش کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی میڈیا بات چیت میں سائنس بیٹ کو کور کرنے والے برطانوی میڈیا کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ساتھ میڈیا والوں کے ساتھ عمومی بات چیت اور لندن میں ہندوستانی میڈیا کی نمائندگی کرنے والے صحافیوں کے ساتھ خصوصی بات چیت شامل ہوگی۔

دورے کے دوران وزیر موصوف کو برطانیہ کی حکومت کی اعلیٰ سائنسی مشیر ڈیم انجیلا میک لین اور ایف ڈی سی او کی اعلیٰ سائنٹسٹ شارلٹ واٹس بھی بریفنگ دیں گے۔

28 اپریل کو وزیر موصوف یونیورسٹی کے سرکردہ رہنماؤں اور ماہرین تعلیم، رائل سوسائٹی کے فیلوز، اختراع کاروں اور برطانیہ کے دانشوروں کے ساتھ عشائیہ کا اہتمام کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4474)


(Release ID: 1919575)