وزارت دفاع

کوپ انڈیا 2023 مشق کا اختتام


کلائی کنڈا ایئر فورس اسٹیشن پر ہوا اختتام

Posted On: 25 APR 2023 11:07AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔  کوپ انڈیا- 2023 کا چھٹا ایڈیشن، جو گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایئر فورس اسٹیشنز کلائی کنڈا، پانا گڑھ اور آگرہ میں منعقد ہوا، 24 اپریل 2023 کو اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) اور ریاستہائے متحدہ کی فضائیہ (یو ایس اے ایف) کے درمیان فضائی مشق تھی۔ اس مشق میں رافیل، تیجس، ایس یو 30 ایم کے آئی، جگوار، سی-17 اور سی-130 جیسے فرنٹ لائن آئی اے ایف طیاروں نے حصہ لیا، جبکہ یو ایس اے ایف نے ایف-15 ’اسٹرائیک ایگل‘ لڑاکا طیارہ، سی-130، ایم سی- 130جے، سی- 17 اور بی1 بی، اسٹریٹجک بمبار طیارے میدان میں اتارے۔ جاپانی ائیر سیلف ڈیفنس فورس کے ائیر کریو نے بھی بطور مبصر شرکت کی۔ اس مشترکہ مشق نے تمام ممالک کے شرکاء کو بات چیت، تبادلے اور مشترکہ مشن کے ذریعے خیالات کے تبادلے اور بہترین طریقوں کو اپنانے کا قیمتی موقع فراہم کیا۔

مشق کے دوران ثقافتی تبادلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ دوستی اور مودت کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ یہ مشق دو سب سے بڑی جمہوریتوں کے درمیان بین قومی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں فضائی افواج کے درمیان تعلقات کو برقرار رکھنے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے گہرائی میں پیوست عزم کی توثیق نو کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(5)V371.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔م ر

UN-4460



(Release ID: 1919387) Visitor Counter : 111