نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے امپھال، منی پور میں منعقد ہونے والے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزراء کے ‘چنتن شور’ سے خطاب کیا


شمال مشرق اور منی پور نے ملک کی کھیلوں کی روایت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے: وزیر اعظم

شمال مشرق ملک کے ثقافتی تنوع میں نئے رنگ ڈالتا ہے اور ملک کے کھیلوں کے تنوع کو نئی جہتیں فراہم کرتا ہے: وزیراعظم

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ایک ساتھ آنا چاہئے اور اپنی اپنی ریاست میں کھیلوں کو فروغ دینے کے بارے میں کھلی بحث کرنی چاہئے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو) کی تکمیل جاری ہے اور یہ یونیورسٹی کھیلوں کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی: جناب بیرین سنگھ

Posted On: 24 APR 2023 5:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امپھال، منی پور میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزراء کے 2 روزہ ‘چنتن شور’ سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ اس سال منی پور میں ‘چنتن شور’ منعقد ہو رہا ہے اور شمال مشرق کے کئی کھلاڑیوں نے ملک کے لیے تمغے جیت کر ترنگے کی شان کو بلند کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس خطے کے مقامی کھیلوں جیسے سگول کنجائی، تھانگ تا، یوبی لکپی، مکنا اور ہیانگ تنابا پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ اپنے طور پر بہت پرکشش ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ‘‘شمال مشرق اور منی پور نے ملک کی کھیلوں کی روایت کو آگے بڑھانے میں نمایاں طور پر تعاون کیا ہے’’۔ مقامی اور دیسی کھیلوں کی مزید وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے منی پور کے او-لوابی کا ذکر کیا جو کبڈی سے ملتا جلتا ہے، ہیانگ تنابا کیرالہ کی کشتیوں کی دوڑ میں سے ایک کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے پولو کے ساتھ منی پور کی تاریخی وابستگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ شمال مشرق ملک کے ثقافتی تنوع میں نئے رنگ ڈالتا ہے اور ملک کے کھیلوں کے تنوع کو نئی جہتیں فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ ‘چنتن شور’ کے اختتام پر ملک بھر کے وزرائے کھیل کو سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوگا۔

وزیر اعظم نے چنتن شور پر روشنی ڈالتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ‘‘کوئی بھی چنتن شور غور و فکر سے شروع ہوتا ہے، سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور نفاذ کے ساتھ ختم ہوتا ہے’’۔ وزیراعظم نے مستقبل کے اہداف پر بات کرنے اور پچھلی کانفرنسوں کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ 2022 میں کیواڈیہ میں پچھلی میٹنگ کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ بہت سے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور کھیلوں کی بہتری کے لیے ایکو سسٹم کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ وزیر اعظم نے کھیلوں کے شعبے میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان شراکت بڑھانے پر زور دیا اور ان پیش رفتوں پر روشنی ڈالی جو ممکن ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جائزہ پالیسیوں اور پروگراموں کی سطح پر نہیں بلکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور گزشتہ سال کی کھیلوں کی کامیابیوں پر کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم کی تقریر کے مکمل متن کے لیے یہاں کلک کریں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں (وائی اے ایس) اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر، پنجاب کے گورنر اور چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر جناب بنواری لال پروہت، منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ، نوجوانوں کے امور، کھیلوں اور امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نشیت پرمانک ،  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے سکریٹری میتا آر لوچن اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی اور منی پور کے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش کمار نے چنتن شور کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

WhatsApp Image 2023-04-24 at 4.18.59 PM.jpeg

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ منی پور نے صرف 36 لاکھ کی چھوٹی آبادی کے باوجود دیگر بڑی ریاستوں کے مقابلے کھیلوں کے میدان میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ منی پور کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاست میں پہلی نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کو تیار کرنے کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے 900 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے منی پور کے دیسی کھیلوں کی مقبولیت پر بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی کھیلو انڈیا میں بہت سے دیسی کھیلوں کو اپنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ایک ساتھ آنا چاہئے اور اپنی اپنی ریاست میں کھیلوں کو فروغ دینے کے بارے میں کھلی بحث کرنی چاہئے۔

DSC_2317.JPG

مرکزی وزیر نے ریاست کے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا بھی واضح طور پر تذکرہ کیا، منی پوری کھلاڑیوں کی اسپورٹس مین شپ کا ذکر کیا جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے ان کھیلوں کی خواتین کی تعریف کی جنہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر ریاستیں مزید کھلاڑیوں کو لانے کے لیے اضافی کوششیں کریں گی تاکہ فخر میں اضافہ کر سکیں۔

اپنی تقریر کے اختتام پر جناب انوراگ ٹھاکر نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شریک کھیلوں کے وزراء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا تجربہ شیئر کریں اور یہ ظاہر کریں کہ انہوں نے اپنی اپنی ریاستوں میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے ان سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کو بھی کہا اور ہندوستان کو کھیلوں کی سپر پاور طاقت بنانے کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ نے اس بات پر اظہار تشکر کیا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند نے ریاست کے 16 اضلاع میں 32 کھیلو انڈیا مراکز کھولنے کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ تیر اندازی، ہاکی اور ویٹ لفٹنگ کے تین کھیلوں کے شعبوں میں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس بھی بہت جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو) کی تکمیل بھی جاری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ یونیورسٹی ہندوستان میں کھیلوں کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں کھیلوں کے کلچر اور کھلاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

جناب این بیرین سنگھ نے مزید بتایا کہ کھمن لمپک اسپورٹس کمپلیکس کی سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) ماڈل کے ذریعے جدید کاری اور بطور بیرونی امدادی پروجیکٹس بھی جاری ہیں۔ نجی شراکت داروں کے ساتھ ملکر نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی تربیت میں اسپورٹس سائنس کا انٹیگریشن، مصنوعی ذہانت کا استعمال اور ویڈیو تجزیہ ریاست میں کھیلوں کو ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں نیز امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نشیت پرمانک نے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے نئی اسکیمیں ترتیب دے رہی ہے اور تشکیل دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منی پور کانفرنس کی میزبانی کے لیے موزوں جگہ ہے اور ریاستوں کے درمیان ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ملکر کام کرنے کے لیے ایک جگہ ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، علاقائی دفتر، امپھال کے زیر اہتمام ایک تصویری نمائش کا افتتاح بھی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں (وائی اے ایس) اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں (وائی اے ایس) اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت نشیت پرمانک کے ساتھ کیا۔ چنتن شور کے حصے کے طور پر آزادی کا امرت مہوتسو، مشن لائف، 9 سال سیوا، سشاسن اور غریب کلیان پر یہ تصویری نمائش سٹی کنونشن سنٹر، امپھال میں منعقد کی گئی تھی۔

DSC_2208.JPG

چنتن شور کے تکنیکی اجلاسوں میں یووا پورٹل، قومی یوتھ فیسٹول کی تنظیم نو، کھیلو انڈیا اور حکومت ہند کی دیگر اسکیموں کا جائزہ، کھیلوں کے شعبے میں اختراع کے موضوعات پر پریزنٹیشن پیش کئے گئے اور بات چیت پر مبنی اجلاس میں غور کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4429)


(Release ID: 1919301) Visitor Counter : 161