محنت اور روزگار کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو نے پورٹل کی افادیت کو بڑھانے اور غیر منظم کارکنوں کے رجسٹریشن کو سہل بنانے کے مقصد سے ای-شرم پورٹل میں نئی سہولیات کا آغاز کیا
Posted On:
24 APR 2023 1:29PM by PIB Delhi
محنت، روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجہ اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں ای-شرم پورٹل میں نئی سہولیات کا آغاز کیا۔
(محنت، روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو ای-شرم پورٹل میں نئی سہولیات کا آغاز کرتے ہوئے)
ای شرم پورٹل میں شامل کی گئیں نئی سہولیات پورٹل کی افادیت میں اضافہ کریں گی اور غیر منظم کارکنوں کے رجسٹریشن کو سہل بنائیں گی۔ ای-شرم رجسٹرڈ کارکنان اب اس شرم پورٹل کے ذریعہ روزگار کے مواقع، ہنرمندی، اپرنٹس شپ، پنشن اسکیم، ڈیجیٹل اسکلنگ اور ریاستوں کی اسکیموں سے جڑ سکتے ہیں۔
اس ای شرم پورٹل میں مہاجر مزدوروں کے خاندان کی تفصیلات درج کرنے کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔ یہ سہولت ان مہاجر ورکرز کے لئے بچوں کی تعلیم اور خواتین پر مرکوز اسکیمیں فراہم کرنے میں مدد کرے گی، جنہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ ہجرت کی ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ بلڈنگ اینڈ دیگر تعمیراتی مزدور (بی او سی ڈبلیو) ویلفیئر بورڈ کے ساتھ ای-شرم پورٹل پر رجسٹریشن کنسٹرکشن ورکرز کے ڈیٹا کو مشترک کرنے کے بارے میں بھی نئی سہولت شامل کی گئی ہے، تاکہ متعلقہ بی او سی ڈبلیو بورڈ کے ساتھ ای شرم تعمیراتی مزدوروں کےرجسٹریشن کو یقینی بنایا جاسکے اور انہیں اپنے مطلب کی اسکیموں تک رسائی حاصل ہوسکے۔
جناب بھوپیندر یادو نے باقاعدہ طور پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ ای شرم ڈیٹا کو مشترک کرنے کے لیے ڈیٹا شیئرنگ پورٹل (ڈی ایس پی) کا بھی آغاز کیا۔ یہ ڈیٹا شیئرنگ پورٹل ای-شرم پر رجسٹرڈ غیر منظم کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ/فلاحی اسکیموں کے نشانزد نفاذ کے لیے محفوظ طریقوں سے متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ای-شرم مستفیدین کے ڈیٹا کو مشترک کرنے کو ممکن بنائے گا ۔ابھی حال ہی میں، وزارت نے ان ای-شرم رجسٹریشن کرانے والے ورکرز کی پہچان کے لئے ای ۔شرم ڈیٹا کے ساتھ مختلف اسکیموں کے ڈیٹا کی میپنگ شروع کی ہے، جنہیں ابھی تک ان اسکیموں کا فائدہ نہیں ملا ہے ۔ایسا ڈیٹا ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ بھی مشترک کیا جا رہا ہے۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے ان غیر منظم کارکنوں کی شناخت کر سکتے ہیں جنہیں ابھی تک مختلف سماجی بہبود/تحفظ کی اسکیموں کے فوائد نہیں ملے ہیں اور انہیں ترجیحی بنیاد پر ان سکیموں کا فائدہ دیا جاسکتا ہے۔
محنت اور روزگار کی وزارت ملک میں ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس کوشش میں، وزارت نے 26 اگست 2021 کو ای شرم پورٹل کا آغاز کیا تھا، تاکہ غیر منظم کارکنوں کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس تیار کیاجاسکے ، جو آدھار سے جڑا ہوا ہو۔ 21 اپریل 2023 کے مطابق ای –شرم پورٹل پر 28.87 کروڑ سے زیادہ غیر منظم کارکنوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 4427)
(Release ID: 1919275)
Visitor Counter : 152