کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب راجیش کمار سنگھ نے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 24 APR 2023 2:14PM by PIB Delhi

آئی اے ایس جناب راجیش کمار سنگھ (کے ایل : 89) نے تجارت و صنعت کی وزارت کے تحت صنعت اور داخلی تجارت  کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔ آئی اے ایس جناب انوراگ جین (ایم پی: 89)  کی سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت میں سکریٹری کے طور پر تقرری کے بعد انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سے قبل، وہ ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کی وزارت  کے مویشی پالن اور ڈیری کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

جناب راجیش کمار سنگھ کیرلا کیڈر سے 1989 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس آفیسر ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت میں ڈی ڈی اے کمشنر، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری، زراعت ، امدادِ باہمی اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود  کے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری، اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا میں چیف نگراں افسر  کے طور پر ذمہ داری نبھائی ہے۔ راجیش کمار سنگھ نے حکومت کیرلا میں سکریٹری اور شہری  ترقیات اور فائنینس کے سکریٹری کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دیے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4426


(Release ID: 1919235) Visitor Counter : 126