کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
بھارت کے طبی آلات کے شعبے کے بارے میں تین روزہ قومی نمائش –‘‘انڈیامیڈ ٹیک ایکسپو-2023’’کااگست 2023میں جی -20ملکوں کے وزرائے صحت کی میٹنگ کے ساتھ ساتھ انعقا دکیاجائےگا
محکمہ اورصنعت کی ایسوسی ایشنیں ، گجرات میں گاندھی نگرکے مقام پراس ابھرتے ہوئے جدید شعبے کے بارے میں قومی سطح کی اس تین روزہ نمائش کا اہتمام کریں گی
Posted On:
24 APR 2023 1:23PM by PIB Delhi
بھارت کی جی -20کی صدارت کے دوران ، بھارت کے طبی آلات اورسازوسامان کی تیاری کے شعبے کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے مقصد سے ، حکومت ، بھارت کی طبی آلات اورسازوسامان تیارکرنے والی صنعت کے اشتراک سے اب تک کی پہلی نمائش کا اہتمام کررہی ہے ۔ یہ تین روزہ آئی ایم ٹی ای -23، اب اگست 2023میں جی -20ملکوں کے وزرائے صحت کی میٹنگ کے ساتھ ساتھ گاندھی نگرمیں منعقد کی جائے گی ۔ اس نمائش کا مقصد ، طبی آلات اورسازوسامان کی تیاری سے متعلق بھارت کی صنعت کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنا اور نیٹ ورک کے لئے مواقع پیداکرنا اور بھارت میں شعبے کی ترقی اوردنیا بھر کے لئے اس کے تعاون کی گنجائش ، دونوں کے لئے اشتراک سے متعلق مختلف امکانات تلاش کرنا ہے ۔
فارماسیوٹیکل یعنی ادویہ سازی کا محکمہ ، گجرات کےشہرگاندھی نگرمیں ہیلی پیڈایگیزی بیشن سینٹرکے مقام پرتین روزکے لئے (18تا20اگست ، 2023) طبی آلات اورسازوسامان کے شعبے کے بارے میں بڑے پیمانے پراب تک کی پہلی قومی سطح کی نمائش کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنارہاہے ۔ جی -20ملکوں کے وزراے صحت کی میٹنگ گاندھی نگرمیں 17سے 19اگست 2023کو منعقد کئے جانے کا پروگرام ہے ۔
اس ایکسپو میں تقریبا 150سے زیادہ اسٹارٹ اپس ، طبی آلات اور سازوسامان تیارکرنے والی 275بھارتی اوربین الاقوامی کمپنیاں ، اورایم ایس ایم ای یونٹس اورلگ بھگ 50تحقیقی ادارے شرکت کریں گے ۔ ان کے علاوہ لگ بھگ 200غیرملکی خریداروں کی بزنس ٹوبزنس یعنی کاروبارسے کاروبار کے رابطوں کے لئے میزبانی کی جائے گی ۔
بھارت میں طبی آلات کے شعبے کے موجودہ مارکیٹ حجم کا 11ارب ڈالرز کے بقدرہونے کا تخمینہ لگایاگیاہے ، جبکہ بھارت میں یہ شعبہ ، گزشتہ دہائی کے دوران 10سے 12فیصد کی شرح سے ترقی کررہاہے اوراس شعبے کے سال 2030تک 50ارب ڈالرز تک پہنچنے کی گنجائش ہے ۔یہ مجوزہ ایکسپو ، دنیا کے سامنے بھارت کا طبی آلات سے متعلق ایکو نظام پیش کرے گی اوربھارت کے میڈٹیک شعبے کے لئے ایک برانڈکی شناخت تیارکرے گی ۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -4422
(Release ID: 1919147)
Visitor Counter : 101