جل شکتی وزارت
جل شکتی ابھیان کے مؤثر نفاذ کے لئے تیاریوں کا جائزہ: شہری علاقوں میں بارش کے پانی کو جمع کرنے سے متعلق مہم
آبی وسائل کے محکمے ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹریوں نے مشترکہ طور پر پیش رفت سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
جل شکتی ابھیان آبی بحران والے 150 ضلعوں میں ذرائع کی پائیداری پر توجہ مرکوز کرے گا
Posted On:
21 APR 2023 5:48PM by PIB Delhi
آبی وسائل کے محکمے ، آر ڈی، اور جی آر، وزارت جل شکتی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کےسکریٹریوں نے مشترکہ طور پر جل شکتی ابھیان : کیچ دی رین (جے ایس اے:سی ٹی آر) مہم 2023 کے مؤثر نفاذ کے لئے ملک کے شہری علاقوں میں تیاری کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران مختلف میونسپل کمشنروں، غیر منافع بخش تنظیموں اور افراد کی طرف سے کی گئی مثالی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لئے شہری علاقوں کی پیش رفت رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں قیمتی وسائل کو محفوظ کرنے کے لیے شہری علاقوں میں آبی ذخائر کی بحالی کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی کی ری چارجنگ کے لیے مختلف سطحوں پر کیے گئے مختلف اقدامات کو پیش کیا گیا۔ اس سال جے ایس اے: سی ٹی آر مہم 150 پانی کے بحران والے اضلاع میں ذرائع کی پائیداری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جس کی شناخت جل جیون مشن نے کی ہے۔
آبی وسائل کے محکمے کے ، آر ڈی اینڈ جی آر کے سکریٹری جناب پنکج کمار نے گزشتہ مہموں میں شہری بلدیاتی اداروں کی طرف سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی اور شہری علاقوں میں پانی کے تحفظ کے لیے اسی طرح کی کوششیں رواں برس میں بھی کرنے کی درخواست کی۔ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری نے جے ایس اے: سی ٹی آر کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سیلاب کی روک تھام اور شہری علاقوں میں پانی کی دستیابی کو بڑھانے کے دوہرے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔
اڈیشہ کے خصوصی سکریٹری برائے شہری امور نے شہری علاقوں میں آبی ذخائر کے احیاء کے لیے شروع کی گئی آم پوکھری مہم کے بارے میں آگاہ کیا جس میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کی شراکت داری اور ملکیت کے ذریعے آبی ذخائر کی نقشہ سازی شامل تھی۔ کیرالہ کی گروویور میونسپلٹی نے طوفان کے پانی کی نکاسی کے مؤثر نظام کے بارے میں بتایا جس نے شہری سیلاب کو روکنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ایم آر یو ٹی (امرت) کے تحت تقریباً 6.52 ایکڑ میونسپل ایریا میں آبی ذخائر کی بحالی کے ساتھ گرین اسپیس اور پارکس تیار کیے جا رہے ہیں۔ لاتور اور وڈودرا کے میونسپل کمشنروں نے اضلاع میں بہترین طریقوں کو پیش کیا جس نے شہروں میں آبی ذخائر کی بحالی اور بارش کے پانی کی سمارٹ ہارویسٹنگ کو یقینی بنایا۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری نے امرت اور امرت 2.0 فلیگ شپس کے بارے میں آگاہ کیا جس کے تحت تقریباً 1500 کروڑ کے مالیاتی مختص کے ساتھ 708 پروجیکٹوں کو مختلف واٹر ہارویسٹنگ اور ری چارجنگ سرگرمیوں کے لیے نوازا گیا۔ امرت 2.0 کے تحت آبی ذخائر کی بحالی کے لیے ایک خصوصی پہل کی گئی ہے جس میں تقریباً 600 پروجیکٹوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے پانی کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے اور محفوظ کرنے کے لیے مختلف دیگر اقدامات جیسے کہ کنواں ری چارجنگ اسکیم، منظور شدہ لیبز کے ذریعے پانی کے معیار کی جانچ، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس وغیرہ کے بارے میں مزید بتایا۔
وزارت جل شکتی کے آبی وسائل، آر ڈی اور جی آرکے سکریٹری نے جے ایس اے: سی ٹی آر 2023 کے نفاذ میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی کوششوں کا اعتراف کیا اور اس سال کے جل شکتی ابھیان کو ایک بڑی کامیابی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل تعاون کی درخواست کی۔
***
ش ح۔ اک ۔ ک ا
(Release ID: 1919116)
Visitor Counter : 119