عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پی آر آئی کے نمائندوں سے اپیل کی   ہے کہ وہ 30 اپریل کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ نشر ہونے والے من کی بات کے 100 ویں ایڈیشن کو سننے کا انتظام کریں اور اسے ایک تہوار  کا موقع  بنائیں


وزیر  موصوف نے اپنے لوک سبھا حلقہ سے پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ آن لائن  فیڈ بیک سیشن منعقد کیا

Posted On: 23 APR 2023 4:59PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی ، زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات  ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا ء کے مرکزی  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اپنے لوک سبھا حلقہ کے پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ ایک آن لائن فیڈ بیک سیشن کا انعقاد کیا۔

پنچایتی راج ادارے کے نمائندے  ، جن میں ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی ممبران، پنچ، سرپنچ اور میونسپل کونسلر شامل تھے اور  جو آن لائن  رابطے سے جڑے ہوئے تھے، ان میں زیادہ تر  ایسے افراد تھے ، جو   کٹھوعہ ضلع اور دیگر پہاڑی علاقوں سے بانی، بسوہلی، بلاور وغیرہ کے بالائی علاقوں  کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں  ۔ اس کے علاوہ کٹھوعہ سمیت دیگر اضلاع کے سرپنچوں اور پنچوں پر مشتمل پی آر آئی کے نمائندے بھی آن لائن جڑے ہوئے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  دو گروپوں میں بنٹے پی آر آئی کے نمائندوں اور پارٹی ممبران  کے ساتھ ہر ایک گروپ کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ – ڈیڑھ گھنٹہ یعنی تقریباً تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک گفتگو کی ۔  یہ ان کے ذریعہ شروع کیے گئے حالیہ  سلسلے کا حصہ ہے  ، جس میں ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر، وہ ہر ہفتے  ذاتی طور پر اپنے حلقے کے ایک ضلع کا دورہ کرتے ہیں اور دوسرے ضلع سے آن لائن رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں  ، جہاں وہ  بذاتِ خود اس ہفتے دورہ نہیں کر پاتے  ۔

مرکزی وزیر نے ابتداء میں انہیں حلقے سے متعلق تازہ ترین معلومات اور حال ہی میں وہاں کئے جانے والے نئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پی آر آئی کے نمائندوں کو مشورہ دیا کہ وہ  30 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ نشر  کئے جانے  والے من کی بات کے 100ویں ایڈیشن کو سنیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کو ایک  اجتماعی سماعت کی شکل دی جا سکتی ہے  ، جہاں بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے  ہوکر بیٹھ سکیں اور اس موقع کو ایک تہوار کے طور پر  منا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ من کی بات کا 100 واں ایڈیشن بھی جشن کا مستحق ہے کیونکہ یہ حکومت کے سربراہ کی طرف سے مکمل طور پر ایک غیر سیاسی نشریہ  ہے اور یہ ملک کے مختلف حصوں میں ترقیاتی کاموں اور معاشرے کے مختلف طبقات تک پہنچنے والی فلاحی اسکیموں کے لئے  وقف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار اور اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے کہ کسی بھی سربراہ حکومت نے مسلسل ہر ماہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے سامعین سے بات چیت کی ہے۔

جہاں تک ترقیاتی کاموں کا تعلق ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نمائندوں کو بتایا کہ اہم چٹرگلہ  سرنگ کو بھارت مالا اسکیم کے تحت تعمیر کے لئے  منظوری دے دی گئی ہے اور اسے حتمی منظوری کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایک بار  سرنگ تیار ہو جانے کے بعد، یہ پنجاب کی سرحد پر لکھن پور سے جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع تک بسوہلی-بنی کے راستے  ہر موسم  میں کار آمد نئی قومی شاہراہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاحوں کو راغب کرنے کے علاوہ آمدنی اور روزگار کی سہولیات پیدا کرکے  صورتِ حال کو مکمل طور پر تبدیل کرنے والی ثابت ہو گی ۔

 

پی آر آئی کے نمائندوں نے آنے والے سال میں شامل کی جانے والی پی ایم جی ایس وائی  سڑکوں کے بارے میں بھی معلومات  فراہم کیں ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انہیں بتایا کہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پی ایم جی ایس وائی اسکیم کے تحت کون سی سڑک تعمیر کی جانی ہے  ، اس کی ترجیح پنچوں، سرپنچوں، ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کو ایم پی کی طرف سے کسی مداخلت کے بغیر دی جائے گی اور اس لئے  انہیں چاہیے کہ وہ  جتنی جلد ممکن ہو سکے ، ان سڑکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو پیش کریں۔

کٹھوعہ کے جوتھانہ گاؤں کے کام میں تاخیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وہ پہلے ہی یہ مسئلہ  مرکز کے زیر انتظام علاقے کے حکام  کے ساتھ اٹھا چکے ہیں اور پرنسپل سکریٹری شیلندر کمار سنگھ ذاتی طور پر کچھ زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے   ، اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں تاکہ تعمیراتی کام کو دوبارہ شروع کیا جا سکے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

بلاور میں مجوزہ کیندریہ ودیالیہ کے بارے میں، وزیر  موصوف نے موقع پر ہی ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ کے ساتھ عوامی نمائندوں کی ایک میٹنگ کل مقرر کی تاکہ اس عمل کو تیز کیا جاسکے۔

راشن کارڈ وغیرہ سے متعلق مسائل تھے  ، جن کے لئے  وزیر  موصوف نے  جموں  کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار کو مشورہ دیا کہ وہ کل خود بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں اور  تازہ صورتِ حال کے بارے میں معلومات فراہم کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 4393



(Release ID: 1918983) Visitor Counter : 125