ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے 28 اپریل ، 2023 ء کو بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کے ذریعے  پوری – گنگا ساگر دِویا کاشی یاترا  کا آغاز کرے گی


ریلویز ’’ دیکھو اپنا دیش ‘‘  اور ’’ ایک بھارت شریشٹھہ بھارت ‘‘   اسکیم کے تحت 28 اپریل 2023  ء کو پونے سے پوری – گنگا ساگر دِویا کاشی یاترا شروع کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے

پوری، کولکاتہ، گیا، وارانسی اور پریاگ راج کے اہم مذہبی مقامات کا احاطہ کرنے  والا یہ دورہ 9 راتوں / 10 دنوں  پر مشتمل ہو گا

یاتریوں کو مختلف اہم مذہبی مقامات جیسے جگن ناتھ مندر، کونارک مندر، لنگراج مندر، کالی باری، وشنو پڈ  ٹیمپل ، کاشی وشوناتھ مندر وغیرہ کا دورہ کرنے کا موقع بھی ملے گا

آئی آر سی ٹی سی  ، اس سب پر مشتمل ٹور کی پیشکش کر رہا ہے  ، جس میں بھارت گورو ٹرین کے خصوصی ایل ایچ بی ریک میں آرام دہ ریل کا سفر، ٹرین کے اندر اور  ٹرین سے باہر  مکمل کھانے ، سڑک  کے ذریعے منتقلی، سیر و تفریح اور رہائش کے انتظامات وغیرہ شامل ہوں گے

7 سلیپر کلاس کوچز پر مشتمل 3 اے سے – 3 ٹائر  اور 1 اے سی -  2 ٹائر کوچ    کے ذریعے آئی آر سی ٹی سی  3 زمروں کے 750 مسافروں کو یہ سفر مہیا کرا رہی ہے

Posted On: 23 APR 2023 3:37PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ ریلوے  ’’ دیکھو اپنا دیش  ‘‘ اور ’’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت  ‘‘ کے    ویژن کے تحت شاندار سیاحت کو فروغ دینے کے  مقصد سے   ملک کے مختلف حصوں سے بھارت گورو ٹورسٹ  ٹرینیں  چلا رہی ہے ، جس میں  بین الاقوامی اور ملکی طور پر معروف مقامات کا احاطہ کیا جاتا ہے ۔ یہ موضوع پر مبنی ٹرینیں  ، نہ صرف ملکی سیاحوں کو بلکہ بین االاقوامی سیاحوں کو  بھی بھارت کی مالا مال ثقافتی اور مذہبی وراثت کو اجاگر کرنے کے لئے شروع کی گئی ہیں ۔

بھارتی ریلوے 28 اپریل ،  2023  ء کو پونے سے پوری – گنگا ساگر دِویا کاشی یاترا شروع کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے  ، جو کہ  سناتن دھرم  کے یاتریوں کے لئے  ہو گی اور  اس کی تمام سیٹیں بک   ہو چکی ہیں  ۔ سیاحوں کو 9 راتوں / 10 دن کے دورے کی پیشکش کی جا رہی ہے  ، جس میں پوری، کولکاتہ، گیا، وارانسی اور پریاگ راج کے اہم مذہبی مقامات کا احاطہ کیا جائے گا  ، جس میں  یاتریوں کو مشہور ترین مندروں اور دیگر زیارت گاہوں جیسے جگن ناتھ پوری مندر، کونارک مندر، پوری میں لنگراج مندر، کولکاتہ میں کالی باری اور گنگا ساگر، گیا میں وشنو پڈ  ٹیمپل   اور بودھ گیا، وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر اور گنگا گھاٹ اور پریاگ راج میں تروینی سنگم شامل ہیں ۔

آئی آر سی ٹی سی، بھارتی ریلوے کی پیشہ ورانہ سیاحت اور مہمان نوازی کا ادارہ ہے اور یہ  پوری طرح جامع ٹور  کی پیشکش کر  تا  ہے ، جو بھارت گورو ٹرین کے خصوصی ایل ایچ بی  ڈبوں میں آرام دہ ریل کا سفر،  ٹرین کے اندر اور باہر کھانوں ، سڑک  کے ذریعے منتقلی اور  معیاری بسوں کے ذریعے مقامات کا دورہ ، رہائش کے شاندار بندوبست ، ٹور گائیڈس کی خدمات  ، سفر  کا انشورنس،  ٹرین کے اندر سکیورٹی اور مختلف قسم کے تفریحی پروگراموں کے علاوہ ، ٹرین کے اندر ہاؤس کیپنگ کی خدمات  پر مشتمل ہے ۔

7 سلیپر کلاس کے ڈبے ، 3 اے سی 3 ٹائر اور 1 اے سی 2 ٹائر ڈبوں پر مشتمل  ، اس ٹرین کا ٹور پیکیج 3  زمروں میں فراہم کیا جا رہا ہے ، جس میں  اکنامی ، اکانومی، کمفرٹ اور ڈیلکس  شامل ہیں اور یہ 750 مسافروں کے لئے بکنگ کی پیشکش کر رہا ہے     ، جس میں زیادہ تر اکنامی کلاس کے مسافر شامل ہیں ۔

ٹرین میں زیادہ سے زیادہ گنجائش فراہم کرنے کے لئے ٹور کی قیمت  کو سیاحوں کے لئے پرکشش  رکھا گیا ہے   ۔ ریلوے سناتن دھرم کے پیروکاروں کو خوبصورت روحانی سفر پر سفر کرنے اور نیکی اور  سیدھے راستے  سے روشناس کرانے کے لئے تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 4391



(Release ID: 1918981) Visitor Counter : 129