صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
عید الفطر کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد
Posted On:
21 APR 2023 8:59PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے عید الفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا، ’’عید الفطر کے مبارک موقع پر، میں بھارت اور دنیا بھر میں سکونت پذیر تمام شہریوں، خصوصاً ہمارے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔‘‘
عید رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کے موقع پر منائی جاتی ہے۔ یہ تیوہار محبت و شفقت کے جذبے کو عام کرتا ہے۔ عید کا تیوہار ہمیں یکجہتی اور ہم آہنگی کاپیغام دیتا ہے۔ یہ تیوہار ہم آہنگی کے جذبے سے سرشار ہے اور ہمیں پر امن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے ترغیب فراہم کرتا ہے۔
اس موقع پر، آیئے معاشرے میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا عہد کریں۔‘‘
صدر جمہوریہ ہند کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں-
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4362
(Release ID: 1918694)