سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنسدانوں کے ذریعہ بنایاگیا پروٹین مختلف طرح کے اسکلیروسیس جیسی بیماریوں کے مطالعہ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
Posted On:
21 APR 2023 2:43PM by PIB Delhi
سائنسدانوں نے پیوریفائیڈ مائیلین بیسک پروٹین (ایم بی پی) کےمونولیئر زتیار کیا ہے جو مائیلین شیتھ کا اہم پروٹین جزو ہے۔ یہ ایک حفاظتی جھلی ہے جو کہ اعصابی خلیوں کے محور کے چاروں طرف لپٹی ہوتی ہے اور مختلف ا سکلیروسیس (ایم ایس) جیسی بیماریوں کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک مثالی پروٹین کے طور پر کام کرتی ہے۔
ایم بی پی مائیلین شیتھ کو مربوط کرنے میں مدد کرتا ہے اور بنائے گئے مونولیئر ملٹی لیملر مائلن شیتھ کے اسٹرکچر کے ساتھ ساتھ شیتھ کی سالمیت، استحکام اور کثافت کو محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے۔
سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبہ کے تحت شمال مشرقی ہندوستان کے ایک خودمختار ادارہ، گوہاٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی اینڈ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کےفزیکل سائنسزڈویژن کے تحقیقی گروپ نے لینگموئیر-بلوڈیٹ (ایل بی) نامی ایک تکنیک کا استعمال کیا تاکہ ایئر ۔واٹر اینڈ ایئر سالڈ انٹرفیس پر خالص مائیلین بیسک پروٹین کے مونولیئرز بنائے جا سکیں۔
اس ریسرچ گروپ کی قیادت ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سارتھی کنڈو نے کی ۔ ان کے ساتھ سینئر ریسرچ فیلو جناب رکتم جے۔ سرمہ نے تعاون کیا ہے۔ انہوں نے تحقیق میں سب فیز پی ایچ کی کنڈیشن کو بہتر بناکر پروٹین فلم کے استحکام اور سختی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم بی پیز کی بناوٹ کے میکانزم کو واضح کیا ہے۔ مالیکیولز کی الٹ جانے والی نوعیت پی ایچ کنڈیشن کے بارے میں فلم کے لچک پن کی تصدیق کرتی ہے۔ ایئر-واٹر انٹرفیس پر بنے مونولیئر کی مختلف ایریا سے غیرمستقل پی ایچ کنڈینش کے تحت پروٹین کے رویے کی جانچ کی گئی۔مونولیئر کی سختی مخصوص ڈومین اور پانی کی سطح پر ڈومین کے ذریعہ احاطہ کئے گئے ایریا کے ساتھ باہمی طورپر مربوط کیا گیا تھا۔
ہوا- پانی اور ایل بی طریقے سے تیار سطحوں پر بنی پیک ایم بی پی پرت پروٹین کےماحول کے آس پاس کے ایریا میں 2 ڈی مختلف کیمیائی اور فزیکل پروپرٹیز کے مطالعہ میں مددگار ثابت ہوگی۔ ایم بی پی کی جمع شدہ ایل بی فلم کو دلچسپی کے پروٹین کو حتمی شکل دینے کے لئے پروٹین نینو ٹیمپلیٹس کے طور پر بھی مانا جا سکتا ہے ۔ یہ تحقیقی کام حال ہی میں ممتاز ایلسویئر پبلشر کے تحت کولائیڈس اینڈ سرفیس اے : فیزیوکیمکل اینڈ انجینئرنگ آسپیکٹس میگزین میں شائع ہوا تھا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 4353)
(Release ID: 1918692)
Visitor Counter : 151