امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جنات امت شاہ کل نئی دہلی میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک  کے  ناگہانی حالات کی روک تھام اور خاتمہ سے متعلق محکموں کے سربراہوں کے ایک اجلاس کی صدارت کریں گے


وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان ایس سی او میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیتا رہا ہے اور اس تنظیم  کے مختلف اجزاء کو  معقول حمایت فراہم کرتا رہا ہے

سال 2017 میں ایک مکمل رکن ملک کے طور پر شامل ہونے کے بعد سے، ہندوستان نے اس تنظیم کے ساتھ ایک سرگرم وابستگی بنائے رکھی ہے اور ایس سی او کے رکن ممالک، مشاہدین اور  ڈائیلاگ پارٹنرز کی باہم مفید تجویزوں کو شروع کرنے پر توجہ مرکوز کرتا رہا ہے

ہندوستان نے سمرقند (ازبیکستان) میں منعقد 2022 ایس سی او  سربراہ کانفرنس میں ایس سی او  کی دور کی بنیاد پر ملنے والی صدارت حاصل کی تھی، اور وہ اس سال رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کی اگلی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا

جناب امت شاہ اس ایس سی او اجلاس کے دوران کل ایس سی او کے کچھ رکن ممالک  کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے

Posted On: 19 APR 2023 6:10PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے ناگہانی حالات کی روک تھام اور  خاتمہ سے متعلق محکموں کے سربراہوں کے ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جناب امت شاہ ایس سی او کی اس میٹنگ کے دوران ایس سی او کے کچھ رکن ممالک کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان ایس سی او میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیتا رہا ہے اور اس پلیٹ فارم کے مختلف اجزاء کو معقول حمایت فراہم کرتا رہا ہے۔ سال 2017 میں ایک مکمل رکن ملک کے طور پر شامل ہونے کے بعد سے، ہندوستان نے اس تنظیم کے ساتھ ایک سرگرم وابستگی بنائے رکھی ہے۔ ہندوستان ایس سی او کے رکن ممالک، مشاہدین اور  ڈائیلاگ پارٹنرز کی باہم مفید تجویزوں کو شروع کرنے پر توجہ مرکوز کرتا رہا ہے۔

ایس سی او کے رکن ممالک کے ناگہانی حالات کی روک تھام اور خاتمہ سے متعلق محکموں کے سربراہوں کے اجلاس کے دوران، ایس سی او کے رکن ممالک  کے نمائندے اپنے متعلقہ شعبوں میں  ہوئی  وسیع پیمانے والے ناگہانی حالات اور انہیں سنبھالنے کے لیے استعمال کیے گئے طریقوں سے متعلق  معلومات کا اشتراک کریں گے۔ یہ نمائندے ایس سی او کے ڈھانچہ کے اندر ناگہانی حالات کی روک تھام اور خامہ کے شعبے میں  نئے طریقہ کار، ٹیکنالوجیز اور مستقبل میں تعاون کے امکانات کے بارے میں بھی  اپنے خیالات شیئر کریں گے۔ ان  صلاح و مشورہ کی بنیاد پر، رکن ممالک ایس سی او کے ڈھانچہ کے اندر تیاری، ایمرجنسی رسپانس اور قدرتی اور انسان کے ذریعے پیدا کردہ آفات سے ہونے والے اثرات کو مشترکہ طور پر کم کرنے کے شعبے میں  آپسی تعاون بڑھائیں گے۔

اس اجلاس میں شامل شرکاء 2025-2023 کے دوران ناگہانی حالات کے خاتمہ میں تعاون فراہم کرنے سے متعلق تعاون کے بارے میں ایس سی او  کے رکن ممالک کے درمیان ہوئے معاہدوں کے نفاذ سے جڑے ایکشن پلان پر بھی بات چیت کریں گے اور اسے منظوری دیں گے۔ یہ  ایکشن پلان ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان ناگہانی حالات کی روک تھام اور خاتمہ کے معاملے میں تعاون بڑھانے کی سمت میں  مدد کرے گا۔

ہندوستان نے سمرقند (ازبیکستان) میں منعقد 2022 ایس سی او سربراہ کانفرنس میں ایس سی او کے دور کی بنیاد پر ملنے والی صدارت حاصل کی تھی۔ موجودہ صدر کے طور پر، ہندوستان اس سال رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کی اگلی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4292


(Release ID: 1918119) Visitor Counter : 161