امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں وزارت داخلہ کے سینئر افسران کے ایک ’چنتن شیویر‘ کی صدارت کی


اس چنتن شیویر کا مقصد وزارت کے کام کا جائزہ لینا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’وژن 2047‘‘ کو نافذ کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنا تھا

چنتن شیویر کا آغاز  وزارت کے افسران کے ساتھ اس سے قبل کی  بات چیت کے دوران مرکزی وزیر داخلہ کی جانب  سے دی گئیں ہدایات کی تعمیل کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے کر کیا گیا

مرکزی وزیر داخلہ نے ایم ایچ اے ڈیش بورڈ، گورنمنٹ لینڈ انفارمیشن سسٹم (جی ایل آئی ایس)، بجٹ کے استعمال، ای آفس اور خصوصی بھرتی مہم وغیرہ کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا

سی سی ٹی این ایس  ڈیٹا بیس کو جرائم کے تنقیدی تجزیہ کے لیے استعمال کرنے کے واسطے مصنوعی ذہانت کے بہتر استعمال کی وکالت کی گئی، جس سے خواتین، بچوں اور کمزور طبقوں کے لیے شہروں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے

بھرتی کے عمل کو تیز رفتار بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، مستقبل میں خالی آسامیوں کی   توقع کرتے ہوئے  بھرتی  کے عمل کو پہلے سے ہی شروع کیا جانا چاہیے؛ انہوں نے کہا کہ ڈی پی سی کا انعقاد باقاعدگی سے ہونا چاہیے تاکہ ملازمین کو بروقت ترقی مل سکے

امور داخلہ کی وزارت کے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کے لیے فیلڈ  کے دورے کریں،  انہیں ہدایات دی گئی کہ  وہ سرحدی علاقوں میں باڑ اور سڑکوں کی تعمیر کے کام میں  تیز ی لائیں

وزیر داخلہ نے وزارت کے لئے  آئندہ کے کاموں کے بارے میں بیش قیمت  خیالات کا اظہار کیا اور یہ اعتماد  ظاہر  کیا کہ چنتن شیویر میں ہونے والی بات چیت سے ان شعبوں میں بہتر منصوبہ بندی اور تال میل میں مدد ملے گی

Posted On: 18 APR 2023 8:25PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں وزارت داخلہ کے سینئر افسران کے ایک ’چنتن شیویر‘ کی صدارت کی۔ اس  چنتن شیویر کا مقصد وزارت کے کام کا جائزہ لینا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’وژن 2047‘‘ کو نافذ کرنے کے لیے ایکشن پلان تیار کرنا تھا۔ بات چیت دو اجلاسوں میں ہوئی۔

چنتن شیویر کا آغاز  وزارت کے افسران کے ساتھ اس سے قبل کی  بات چیت کے دوران مرکزی وزیر داخلہ کی جانب  سے دی گئیں ہدایات کی تعمیل کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے کر کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ایم ایچ اے ڈیش بورڈ، گورنمنٹ لینڈ انفارمیشن سسٹم (جی ایل آئی ایس)، بجٹ کے استعمال، ای آفس اور خصوصی بھرتی مہم وغیرہ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے آنے والے برسوں میں ترجیحات اور خدمات  کے ضمن میں،   مختلف ڈویژنوں کے کام کاج،  آتم نربھر بھارت، بجٹ کے مختلف اعلانات اور اہم زیر التوا معاملات کی صورت حال کا  بھی جائزہ لیا۔

اپنے خطاب میں  مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سائبر جرائم کے بندوبست کے لیے ایکو سسٹم  کو تیار کرنے، پولیس فورسز کی جدید کاری، فوجداری انصاف کے نظام ، زمینی سرحدی بندوبست اور ساحلی سلامتی کے معاملات وغیرہ  ،میں میں آئی ٹی کے زیادہ  استعمال پر زور دیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ  سی سی ٹی این ایس  ڈیٹا بیس کو جرائم کے تنقیدی تجزیہ کے لیے استعمال کرنے کے واسطے مصنوعی ذہانت کا  بہتر استعمال کیا جانا چاہیے ، جس سے خواتین، بچوں اور کمزور طبقوں کے لیے شہروں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

جناب امت شاہ نے بھرتی کے عمل کو تیز رفتار بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مستقبل کی خالی آسامیوں کی  توقع کرتے ہوئے  بھرتی کے عمل کو پہلے سے ہی شروع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں (ڈی پی سی) کی میٹنگیں باقاعدگی سے  منعقد ہونی چاہیے تاکہ ملازمین کو بروقت ترقی مل سکے۔ انہوں نے سی اے پی ایف کے اہلکاروں کے لیے مختلف فلاحی اقدامات جیسے کہ صحت دیکھ ریکھ کی سہولیات تیار کرنے، رہائش کے اطمینان کے تناسب کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔ وزیر داخلہ نے تربیت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ امور داخلہ کی وزارت کے تمام ونگز کے ذریعہ باقاعدہ تربیت کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے تجویز پیش کی کہ امور داخلہ کی وزارت کے عہدیداروں کو ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کے لیے فیلڈ  کا دورہ  کرنا چاہیے۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے اور سڑکوں کی تعمیر  کے کام کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے حساسیت کی اہمیت اور تمام سینئر عہدیداروں کے درمیان ذاتی رابطے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے وزارت کے  لئے آئندہ  کے  کاموں   کے بارے میں بیش  قیمت خیالات کا اظہار کیااور اعتماد ظاہر کیا کہ چنتن شیویر میں ہونے والی بات چیت سے ان شعبوں میں بہتر منصوبہ بندی اور تال میل  کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تمام سینئر افسران سے کہا کہ وہ اجتماعی طور پر پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔ جناب امت شاہ نے وزارت داخلہ کی کوششوں کی ستائش کی اور ایک محفوظ اور سکیور ہندوستان بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4254


(Release ID: 1917803) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi