محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز/منتظمین کو تحریر کیا ہے کہ ورکروں اور مزدوروں پر شدید اور گرم موسم کے منفی اثرات کو کم کرنے  کے  موثر اقدامات کئے جائیں

Posted On: 18 APR 2023 1:08PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں کام کرنے والے کارکنوں اور مزدوروں پر گرمی کی شدید لہر کے حالات کے اثرات کے لیے تیاری اور موثر انتظام کو یقینی بنائیں۔ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں/منتظمین کو لکھے گئے خط میں یونین لیبر سکریٹری، محترمہ آرتی آہوجا نے قابضین/آجروں/تعمیراتی کمپنیوں/صنعتوں کو انتہائی گرم موسم  کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندستان کے محکمہ سمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے رواں سال کے دوران گرم موسم کے لیے جاری کردہ موسمی    تبدیلی  کےخاکے کا حوالہ دیتے ہوئے جو شمال مشرقی ہندوستان، مشرقی اور وسطی ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں معمول سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی نشاندہی کرتا ہے، خط میں مختلف فہرستیں درج کی گئی ہیں۔ موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس میں ملازمین/کارکنوں کے لیے کام کے اوقات کا از سر نو پروگرام طے کرنا، کام کی جگہوں پر پینے کے پانی کی مناسب سہولیات کو یقینی بنانا، تعمیراتی کارکنوں کے لیے ہنگامی آئس پیک اور گرمی کی بیماری سے بچاؤ کے سامان کی فراہمی، محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ کاری کو یقینی بنانا شامل ہے۔ آجروں اور کارکنوں کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے کارکنوں کی صحت کا معائنہ شامل ہے۔

خط میں کانکنی  کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ کام کی جگہ کے قریب آرام والے ٹھکانوں ، ٹھنڈے پانی کی مناسب مقدار اور الیکٹرولائٹ سپلیمنٹس کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اگر کارکن کی طبیعت ناساز ہو تو سست رفتاری سے کام کرنے کی اجازت دینا، آرام کے اوقات اور لچکدار نظام الاوقات سے کارکنوں کو دن کے بہترین حصوں میں مشکل ترین کام کرنے کی اجازت دینا، انتہائی گرم درجہ حرارت کے دوران کام کرنے کے لیے دو افراد کے عملے کی تفویض  کو یقینی بنانا۔ زیر زمین کانوں میں وینٹیلیشن اور محنت کشوں کو ضرورت سے زیادہ گرمی اور نمی کے خطرات سے آگاہ کرنا اور تدارک کے اقدامات تجویز کیے گئے دیگر اقدامات ہیں۔

فیکٹریوں اور کانوں کے علاوہ، لیبر سیکرٹری نے تعمیراتی مزدوروں، اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والوں پر خصوصی توجہ دینے اور لیبر چوک پر مناسب معلومات کی ترسیل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

.*****

 ش ح۔   ح ا ۔ ج

UNO-4236


(Release ID: 1917590) Visitor Counter : 159