خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

ڈبلیو سی ڈی وزارت کی دوسری جی20 ایمپاور میٹنگ خواتین کی قیادت  میں ترقی کو  تیز کرنے کےلئےلائحہ عمل  کی نشاندہی کرے گی


مندوبین کی جانب سےمجوزہ نتائج بھارتی صدارت کےتحت تمام تر 3جی20  اختیار کاری کا احاطہ کرتے ہیں ۔ یہ موضوعات ہیں خواتین کی صنعت کاری : مساوات اور معیشت کے لئے ہر طرح سے بہتر صورت حال ، تعلیم: خواتین کو بااختیار بنانے   کے لئے صورتحال کو یکسر بدلنے والا راستہ اور بنیادی سطح سمیت  ہرسطح پر خواتین کی قیادت کو فروغ دینے والا ماحول فراہم کرنا

جی 20  اختیار کاری تجاویز ایک ایسی دنیا  کی تشکیل کو تیزی دے سکیں گے جہاں خواتین کے پاس ضروری ہنر مندی ، وسائل تک رسائی  ،بنیادی ڈھانچہ اوربہتر  ماحولیات  ہوگا اور خواتین کی قیادت میں ترقی  کی جانب  ایک یکسر تبدیلی کے لئے  رہنمائی  مل سکے گی

دوسری جی20 اختیار کاری میٹنگ5 اور 6 اپریل 2023 کو کیرالہ کے تھیرواننتاپورم  منعقد ہوئی تھی

Posted On: 13 APR 2023 1:01PM by PIB Delhi

جی 20 ایمپاور کی دوسری میٹنگ 5 اور 6 اپریل 2023 کو  کیرالہ کے تھیرواننتا پورم میں  منعقدہوئی تھی۔ یہ میٹنگ خواتین کی زیرقیادت ترقی کے لیے  عملی اقدام  کئے جانے  کےلئےایک   جی 20  شراکت داری کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ اس میں 8 جی 20 ممالک (میکسیکو، سعودی عرب، امریکہ، جاپان، جنوبی افریقہ، ترکی، اٹلی اور فرانس) کے 18 شرکاء، 6 مدعو ممالک (بنگلہ دیش، عمان، اسپین، یو ای اے، نیدرلینڈز اور نائیجیریا) کے 9 شرکاء کی سرگرم  شرکت شامل تھی۔ اور (یو این ویمن، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، یونیسیف، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن اور آئی ایل او)   جیسی6 بین الاقوامی تنظیموں کے 9 شرکاء نے بھی شرکت کی تھی۔

مندوبین کی طرف سے تجویز کردہ مطلوبہ نتائج ہندوستانی صدارت کے تحت جی 20 ایمپاور کے تینوں موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ موضوعات ہیں ، خواتین کی صنعت کاری: مساوات اور معیشت کے لیے ہر طرح کی بہتر صورتحال ،تعلیم: خواتین کو بااختیار بنانےکے لئے صورتحال کو  بدلنے والا راستہ اور بنیادی سطح سمیت ہرسطح پر  خواتین کی قیادت کو فروغ دینے والا ماحول فراہم کرنا۔   ان سبھی کے پس پشت جو کا کام کررہی ہے  وہ ڈیجیٹل ٹکنالوجی  ہے۔

یہ دوسری جی 20 اختیار کاری  میٹنگ 11 اور 12 فروری 2023 کو پہلی میٹنگ کے بعد ہوئی، جہاں مالی شمولیت اور کاروبار میں تیزی، رہنمائی، اسٹیم، کارپوریٹ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل شمولیت پر غور کرنے کے لیے پانچ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے تھے۔ جی20 اختیار کاری  حکومت اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کے طور پر، ورکنگ گروپس نے نجی شعبے کے وعدوں کے ساتھ ساتھ حکومتوں کے لیے اقدامات کی تجویز پیش کی۔ یہ سفارشات بنیادی اقدامات پر مشتمل ہیں جن کا تصور جی20 اختیار کاری   نے خواتین کی قیادت میں براہ راست ترقی کے لیے کیا ہے۔

وفود نے  پی آئیز کو آگے لے جانے اور پچھلی صدارتوں میں تیار کردہ بہترین پریکٹسز پلے بک میں شامل کرنے پر بات چیت کی۔

ہندوستان کی صدارت میں، جی20 اختیار کاری    نے ایک مینٹرشپ پلیٹ فارم پر تبادلہ خیال کیا ہے جس میں ایک ای-پلیٹ فارم کے ذریعے رہنمائی اور صلاحیت سازی تک رسائی کو بڑھا کر اور اسے فعال کر کے تمام سطحوں پر خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کی میزبانی حکومت ہند کے نیتی آیوگ کے خواتین کو بااختیار بنانے کے پلیٹ فارم پر کی جائے گی۔ یہ ایک عالمی رہنمائی اور صلاحیت سازی کے پورٹل کے طور پر کام کرے گا جو جی 20ممالک کی خواتین مینٹیز اور سرپرستوں کے درمیان منظم معلومات کے تبادلے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ اسٹیم، کاروباری قیادت، اور انٹرپرینیورشپ جیسے شعبوں کو نشانہ بنانے والے موجودہ موضوع سے متعلق رہنمائی کے پورٹلز کے ایک مجموعہ کے طور پر بھی کام کرے گا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کردہ رہنمائی، نیٹ ورکنگ، معلومات کو مشترک کرنے ، صلاحیت سازی اور بہترین طریقوں کے ذریعے چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ نچلی سطح کے لیڈروں کی خواتین کاروباریوں کو تیزی سے کامیابی ملے گی۔

ڈیجیٹل ہنرمندیوں  کے ساتھ ساتھ تعلیم اور ہنر مندی میں صنفی تقسیم نے تمام شعبوں میں خواتین کی کامیابی کی صلاحیت کو  وسیع پیمانے پر متاثر کیا ہے، یہ فرق خاص طور پر اسٹیم کے معاملے میں بہت بڑا ہے - جو کہ سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اور سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی ملازمتوں اور کاروباری اداروں کےمواقع   کا شعبہ  ہے۔ جی20 اختیارکاری کی تجاویز تعلیم اور ہنر کی تقسیم کو ختم کرنے کی کوشش کریں گی، اور بعد ازاں نوعمر لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو تعلیم سے کام کی طرف کامیابی سے منتقلی کے لیے ضروری مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنائیں گی۔

اس سمت میں، ایک ڈیجیٹل انکلوژن پلیٹ فارم کو ایک تعلیمی اور اپ سکلنگ پورٹل کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو جغرافیہ  اعتبار سےمختلف خطوں کی خواتین کو ڈیجیٹل، تکنیکی اور مالیاتی معلومات حاصل کرنے کے قابل بنائے گا جو مستقبل میں ملازمتوں اور انٹرپرینیورشپ کے لیے اہم ہوگا۔ یہ 120سےزیادہ بین الاقوامی اور ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہوگا، اور مذکورہ بالا علاقوں میں عالمی مواد اور کورسز کے مجموعی کے طور پر کام کرے گا۔ یہ خواتین کی رہنمائی، مواد فراہم کرنے اور انٹرنشپ اور ملازمتوں سے ملنے میں مدد کرے گا۔ بحث کے دوران پلیٹ فارم کا فریم ورک پیش کیا گیا اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ خواتین کاروباریوں کو درپیش کچھ اہم رکاوٹیں کریڈٹ اور مارکیٹ تک رسائی کی دستیابی سے متعلق ہیں۔ جی20 اختیار کاری نے ان شعبوں میں مؤثر سفارشات تجویز کی ہیں۔ یہ پائیدار صنفی شمولیت والے مالیاتی ماڈلز پر زور دیتے ہیں جیسے کہ پولڈ کریڈٹ فنڈز، کریڈٹ گارنٹی، اور حکومت اور نجی شعبے میں 'فخر کے ساتھ خواتین کی ملکیت' مہر کے ذریعے صنفی جوابی خریداری کی حوصلہ افزائی کرنا۔ اس سے نہ صرف خواتین کاروباریوں کا ایک زیادہ متحرک ماحولیاتی نظام تشکیل پائے گا، بلکہ خواتین کاروباریوں کے لیے خواتین کارکنوں کو ملازمت دینے کے زیادہ امکانات ہوں گے، یہ خواتین لیبر فورس کی زیادہ شرکت کا باعث بنے گی۔

مزید برآں جی 20 ایمپاور کی سفارشات ایک ایسی دنیا کا تصور کرتی ہیں جہاں نگہداشت کا بوجھ خواتین کی معاشی شرکت میں رکاوٹ نہیں بنتا۔ نگہداشت کے ماحولیاتی نظام کو بحث میں ایک مضبوط مقام ملا جس میں سبسڈی والے بچوں کی دیکھ بھال کی دستیابی، اسکول کے نظام میں کریچ کو ضم کرنا، اور کام کی جگہوں پر نرسنگ رومز/کریچ کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں۔

جی 20 اختیار کاری  کی میٹنگ  نے یہ بھی سفارش کی کہ پرائیویٹ سیکٹر نوعمر لڑکیوں کےلئے  خواتین کی اسکول سے کام کی منتقلی اور اسکالرشپ، اسٹیم میں کارپوریٹ فیلوشپ، نوعمر لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے لیے اپرنٹس شپ بشمول غیر روایتی پیشہ وارانہ  شعبوں کے  سا تھ ساتھ  تحقیق اور ترقی کے سیکٹر میں  اسٹیم  گریجویٹس کے لیے اپرنٹس شپ کےذریعہ  روایتی شعبوں سے ہٹ کر کیرئیر کی ترقی کے مواقع کو فروغ دینے کے وعدے کرے۔

 

جی 20 ایمپاور عہد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندوستان نے خواتین کی قیادت کے عہدوں پر آگے بڑھنے میں مزید مدد کرنے کے عہد میں کچھ اضافی دفعات تجویز کی ہیں۔ ہندوستان کی صدارت میں، جی 20 ایمپاور ایڈوکیٹس کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کی کوشش جاری رہے گی۔

ان اور کئی دیگر وعدوں اور اقدامات کے ذریعے، جی 20 ایمپاور تجاویز ایک ایسی دنیا کی تخلیق میں تیزی لائیں گی جہاں خواتین کے پاس ضروری مہارتیں ہوں، وسائل تک رسائی، معاون انفراسٹرکچر اور ماحول، اور خواتین کی زیر قیادت ترقی کی طرف تبدیلی کے لیے رہنمائی ہو۔

 

.*****

 

 ش ح۔ح ا   ۔ ج

UNO-4228

 



(Release ID: 1917566) Visitor Counter : 86