وزارت دفاع

اگنی ویر اور دیگرزمروں کے طو ر پر  آرمی میں بھرتی کے لیے آن لائن کامن انٹرنس امتحان شروع

Posted On: 17 APR 2023 5:15PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج نے پہلے قدم کے طور پر کمپیوٹر پر مبنی آن لائن کامن انٹرنس امتحان کے آغاز کے ساتھ اگنی ویر، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور دیگر زمروں کی بھرتی کے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے۔ اہل رجسٹرڈ امیدواروں کے لیے آن لائن سی ای ای آج ہندوستان بھر کے  176 علاقوں میں  375 امتحانی مراکز پر شروع ہوا ہے اور یہ 26 اپریل 2023 تک جاری رہے گا۔

آن لائن امتحان کا انعقاد ایجوکیشن کنسلٹنسی سروسز انڈیا لمیٹڈ کی مدد سے کیا جا رہا ہے، جو وزارت تعلیم کے تحت ایک منی رتن کمپنی ہے۔

ملک میں نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں کے میدان میں نمایاں بہتری آئی ہے اور بہتر نیٹ ورک کنیکٹیویٹی اور اسمارٹ فونز کے پھیلاؤ کے ساتھ، نوجوانوں کو اب بذات خود حاضری کے ساتھ امتحانات میں شرکت کے لیے لمبی دوری کا سفر کرنے کی بجائے آن لائن امتحان دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ طریقہ کار انتخاب کے دوران علمی پہلو پر زیادہ توجہ کو یقینی بنائے گا اور بدعنوانی کے امکانات کو روکے گا۔ یہ ملک بھر میں وسیع تر رسائی حاصل کرے گا اور بھرتی ریلیوں کے دوران نظر آنے والے بڑے ہجوم کو بھی کم کرے گا تاکہ انہیں زیادہ منظم اور آسان طریقے سے چلایا جا سکے۔

نئی بھرتی کا طریقہ کار تین مرحلوں میں انجام دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں، تمام امیدوار جنہوں نے رجسٹریشن اور آن لائن درخواست www.joinindianarmy.nic.in پر دی ہے، وہ آن لائن کامن انٹرنس امتحان سے گزریں گے۔ دوسرے مرحلے میں، شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو جون 2023 سے بھرتی ریلیوں کے لیے بلایا جائے گا جو متعلقہ آرمی ریکروٹمنٹ آفس کے ذریعے طے کیے گئے مقامات پر مرحلہ وار ہوں گے جہاں وہ جسمانی فٹنس ٹیسٹ اور جسمانی پیمائش کے ٹیسٹ سے گزریں گے۔ آخر میں، تیسرے مرحلے میں منتخب امیدواروں کا میڈیکل ٹیسٹ ہوگا۔ اس کے بعد کامیاب امیدواروں کی حتمی میرٹ لسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

ترمیم شدہ بھرتی کا نظام بھرتی کے عمل کو مزید ہموار، شفاف بنائے گا اور ملک میں دستیاب جدید ترین  اطلاعاتی  ٹیکنالوجی  کے بنیادی ڈھانچے  سے بہتر سے بہتر طور پر استفادہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.4219



(Release ID: 1917515) Visitor Counter : 98