اسٹیل کی وزارت
فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا ممبئی میں انڈیا اسٹیل 2023 کا افتتاح کریں گے
اس انعقاد کا مقصد اسٹیل کی صنعت میں جدید ترین ترقی ، چیلنجوں اور مواقع پر بات کرنا ہے
Posted On:
17 APR 2023 4:00PM by PIB Delhi
وزارت فولاد، کامرس و صنعت کی وزارت کے محکمے کے محکمہ کامرس اور صنعتی چیمبر فکی(ایف آئی سی سی آئی)کے تعاون سے 19 سے 21 اپریل 2023 تک اسٹیل کی صنعت پر اور بین الاقوامی نمائش انڈیا اسٹیل 2023 کا انعقاد ممبئی نمائشی مرکز گوریگاؤں ، ممبئی میں کررہی ہے۔ اس انعقاد کا مقصد اسٹیل کی صنعت میں جدید ترین ترقی ، چیلنجوں اور مواقع پر بات چیت کرنے کے لئے صنعتوں کے سربراہوں ، پالیسی سازوں اور ماہرین کو ایک ساتھ لانا ہے۔
19اپریل 2023 کو انڈیا اسٹیل 2023کے افتتاحی سیشن کو شہری ہوا بازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا ، اسٹیل اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کُلستے، وزارت فولاد کے سیکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا ، سینئر حکام اور جناب سبرکانت پانڈا (صدر) فکی اور محترمہ سوما منڈل(چیئرمین، سیل اور صدر فکی اسٹیل کمیٹی)سمیت دیگر معزز مقررین کے ذریعے خطاب کیا جائے گا۔ انعقاد کے دوران اسٹیل سیکٹر میں جدید ترین مصنوعات اور اختراعات کی نمائش کرنے والی ایک نمائش بھی یکساں طور سے منعقد کی جائے گی۔
تین دنوں کے دوران شرکاء کو مختلف موضوعات کو کور کرنے والے اطلاعاتی سیشن کی ایک سریز میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔ اس دوران انڈیا اسٹیل 2023 کے اہم سیشن منعقد کئے جائیں گے، جس میں ’’لاجسٹکس انفراسٹرکچر کو اہل بنانے کی توسیع‘‘، ’’ہندوستانی اسٹیل صنعت کے لئے مانگ میں تیزی لانا‘‘، ’’گرین اسٹیل کے توسط سے استحکامی ہدف: چیلنج اور آگے کا راستہ‘‘،’’موافق پالیسی ڈھانچہ اور ہندوستانی اسٹیل کے لئے اہم اہلیت کار ‘‘اور’’پیداواری اور اہلیت بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی حل‘‘جیسے موضوعات کو شامل کیا جائے گا۔ہندوستانی اسٹیل سیکٹر کے اندر چیلنجوں اور مواقع کو خطاب کرنے کے مقصد سے ہر سیشن صنعتوں کے سربراہوں، سرکاری حکام اور ماہرین کے درمیان گہری بات چیت کی سہولت فراہم کرے گا۔یہ سیشن صنعت کے مستقبل کی ترقی کے لئے تعاون اور اختراعات کو بڑھاوا دینے، خیالات ، نظریات اور تجربات کا تبادلہ کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کریں گے۔انڈیا اسٹیل 2023 اسٹیل کی صنعت کے اہم ایشوز پر گول میز بات چیت کی ایک سریز کی میزبانی بھی کرے گا۔
انڈیا اسٹیل 2023 نمائش ہندوستانی اسٹیل صنعت کی جدید ترین تکنیکوں ، مصنوعات اور حلوں کی نمائش کرے گی۔ یہ دو سالہ پروگرام موجود لوگوں کو صنعت کے سربراہوں کے ساتھ جڑنے، مستقبل کی ترقی کے امکانات میں نظریہ حاصل کرنے اور تیزی سے فروغ پذیر ہندوستانی اسٹیل پس منظر میں تعاون کے مواقع کا پتہ لگانے کے لئے ایک انوکھا پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔
انڈیا اسٹیل 2023 کے بارے میں زیادہ معلومات اور اس پروگرام کے لئے رجسٹریشن کرانے کے لئے براہ کرم www.indiasteelexpo.inپر جائیں۔
***********
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4197)
(Release ID: 1917434)
Visitor Counter : 123