امور داخلہ کی وزارت
داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں ڈاکٹر اپّا صاحب دھرمادھیکاری جو کو سال 2022 کا ’’مہاراشٹر بھوشن‘‘ایوارڈ پیش کیا
مہاراشٹر سرکا رنے اپّا صاحب جی کو ’مہاراشٹر بھوشن‘ایوارڈ دے کر نہ صرف ان کا اعزاز کیا ہے ، بلکہ کروڑوں لوگوں کو انہی کی طرح زندگی جینے کی تحریک دینے کا کام بھی کیا ہے
اپّا صاحب کی طرح صرف قربانی ، وقف وخدمت سے ہی لوگوں کے دلوں میں عزت و احترام اور عقیدت کا جذبہ پیدا کیا جاسکتا ہے
اپّا صاحب ہی کی طرح بھیڑ کی پیروی نہ کرکے ایسے کام کرنے چاہئے کہ بھیڑ آپ کی پیروی کرے
رائے گڑ ھ کی سرزمین عظیم چھتر پتی شواجی مہاراج کی مقدس سرزمین ہے، اس سرزمین نے ملک کے لئے مرمٹنے کی بہادری کی لہر ، بھکتی کی لہر اور سماجی بیداری کی لہر کو بلا رُکاوٹ جاری رکھا ہے
تقریر یا وچن کے ذریعے دی ہوئی سیکھ جزوقتی ہوتی ہے، جو وقت کے ساتھ بھلادی جاتی ہے، مگر اپنے کاموں کے ذریعے دی گئی سیکھ زندہ رہتی ہے، اپّا صاحب نے لاکھوں کروڑوں لوگوں کو سماج و دوسروں کے لئے کام کرنے کی سیکھ دی ہے
اپّا صاحب نے ’’لیٹس مارچ آن‘‘کے نعرے کے ساتھ اپنے کاموں سے سماج کی رہنمائی کی اور متعدد شعبوں میں مثال قائم کی
’’ اپّا صاحب نے ملک میں ضرورت کے وقت سروے بھونتو سکھینہہ’’کے منتر کی بنیاد پر دوسرے کے لئے جینے والے لاکھوں لوگوں کو ساتھ لینے کا کام کیا، انہی کاموں کے چلتے مودی سرکار نے اپّا صاحب کو پدم ایوارڈ سے سرفراز کیا
Posted On:
16 APR 2023 5:08PM by PIB Delhi
داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں ڈاکٹر اپّا صاحب دھرمادھیکاری جی کو سال 2022 کا ’’مہاراشٹر بھوشن‘‘ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ شہرت کی کسی خواہش کے بغیر عوامی زندگی میں سماجی خدمت کرنے والے سماجی کارکن اپّا صاحب کے لئے عوام کے دلوں میں وسیع عزت و احترام اور عقیدت کا جذبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا عزت و احترام اور عزت کا جذبہ اپّا صاحب کی طرح صرف قربانی ، وقف اور خدمت سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔اپّا صاحب کے لئے لوگو ں کا پیار ، بھروسہ اور احترام ان کے ذریعے کئے گئے کاموں، ان کے سنسکاروں اور نانا صاحب کی سیکھ کا احترام ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ اپّا صاحب ہی کی طرح بھیڑ کی پیروی نہ کرکے ایسے کام کرنے چاہئےکہ بھیڑ آپ کی پیروی کرے۔
داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے کہ ایک ہی خاندان میں تین نسلوں میں سماجی خدمت کا جذبہ پایا جائے۔پہلے نانا صاحب ، پھر اپّا صاحب اور اب سچن بھاؤ اور ان کے بھائی سماجی خدمت کے اس رویے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔جناب شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار نے اپّا صاحب کو مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ دے کر نہ صرف ان کا اعزاز کیا ہے، بلکہ کروڑوں لوگوں کو ان کی طرح جینے کی تحریک دینے کا کام بھی کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر کے رائے گڑھ کی یہ سرزمین عظیم چھترپتی شواجی مہاراج کی مقدس سرزمین ہے۔اس سرزمین نے ملک میں تین لہروں کے بہاؤ کو مسلسل جاری رکھا ہے۔ پہلی –ملک کے لئے مرمٹنے کی بہادری کی لہر، جس کی شروعات ویر چھتر پتی شواجی مہاراج نے کی۔ ملک بھر میں مہاراشٹر کی سرزمین سے اٹھ کر عظیم مجاہد آزادی ویر ساورکر، وسودیو بلونت پھڑکے، چاپیکر بندھوؤں اور لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک جیسی عظیم شخصیتوں نے سوراج اور وقار کے لئے اپنی زندگی نچھاور کردی۔دوسری-بھکتی کی دھارا، جس میں بھکتی کے میدان میں سنت سمرتھ رام داس اور سنت تُکارام سے لے کر سنت نام دیو تک مہان سنتوں نے ہمیشہ اس ملک کو راستہ دکھانے کا کام کیا ہے۔تیسری-سماجی بیداری کی لہر، جو کہ مہاراشٹر سے ہی شروع ہوئی۔سماجی مصلح مہاتما جیوتی با پھولے، ساوِتری بائی پھولے، بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جیسے متعدد سماجی تحریک کے بانی مہاراشٹر کی عظیم سرزمین کی دین ہے۔اسی تسلسل میں نانا صاحب اور اپّا صاحب نے اس سماجی بیداری کو جگانے اور آگے بڑھانے کا عظیم کام کیا ہے۔
داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا ہمارے اُپنشدوں میں کہی گئی –’’سروے بھونتو سکھی نہہ ، سروے سنتو نرامیا‘‘کے جذبے کو سچ کر دکھانا بہت مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جذبے کے تحت آدمی کو اپنے کاموں سے سماجی زندگی کے ایک بڑے حصے کو خود کے لئے نہ جی کر سماج و دوسروں کے لئے جینے کی سیکھ دی گئی ہے۔تقریر یا وچن کے ذریعے دی ہوئی سیکھ جزوقتی ہوتی ہے، جو وقت کے ساتھ بھلا دی جاتی ہے، مگر اپنے کاموں کے ذریعے دی گئی سیکھ زندہ رہتی ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ اپّا صاحب نے لاکھوں کروڑوں لوگوں کو سماج و دوسروں کے لئے کام کرنے کی سیکھ دی ہے۔اپّاصاحب نے جب ملک بہت زیادہ ضرورت تھی، تب سروے بھونتو سکھی نہہ کے منتر کی بنیاد پر دوسرے لوگوں کے لئے جینے والے لاکھوں لوگوں کو ساتھ لینے کا کام کیا ہے۔انہی کاموں کی وجہ سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سرکار نے اپّا صاحب کو پدم ایوارڈ سے سرفراز کیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ سال 1995 سے مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ کی شروعات کی گئی اور مہاراشٹر وہ ملک کی سماجی زندگی میں تعاون کرنے والے متعدد لوگوں کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرشوتم لکشمن دیش پانڈے سے شروع ہوکر آواز کی جادو گرنی لتا منگیشکر ، آشا بھونسلے، سائنداں وجے بھٹکر، رگھوناتھ ماشیلکر، جینت نارلیکر ، انیل کاکوڈکر، شو شاہیر بابا صاحب پورندرے، مشہور فنکارہ سولوچنا جی اور نانا صاحب کے بعد انہیں کے خاندان میں دوسری بار مہاراشٹر بھوشن کا ایوارڈ اپّاصاحب کو ملا ہے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جب ایک ہی خاندان میں دوسری بار مہاراشٹر بھوشن کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ اپّا صاحب نے ’’لیٹس مارچ آن‘‘کے نعرے کے ساتھ اپنے کاموں سے سماج کو نئی راہ دی۔ انہوں نے بچوں میں اصلاح، مفت تعلیمی اشیاء کی تقسیم، شجر کاری، صاف صفائی، خون کا عطیہ، تہواروں کے دوران کوڑا کرکٹ جمع کرنے کا انوکھا عمل ، پانی کا تحفظ، کنوؤں کی صفائی، خواتین کو باختیار بنانا، قبائل کی فلاح و بہبود، نشے سے آزاد معاشرہ،بد عقیدگی اور جہالت کا خاتمہ کرنے جیسے ڈھیر سارے شعبوں میں کئی مثالیں قائم کی ہیں۔جناب امت شاہ نے اپّاصاحب کے لئے طویل العمری کی دعا کرتے ہوئے ان کے لاکھوں ماننے والوں کے سماج میں متعدد برسوں تک کام کرتے رہنے کی دعا کی۔ انہوں نے اپّا صاحب کو مہاراشٹر بھوشن سے نوازنے کے لئے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس کا شکریہ ادا کیا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(16.04.2023)
(U: 4156)
(Release ID: 1917153)
Visitor Counter : 175