کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مواقع کی بہتات ہندوستان کو دنیا میں سب سے زیادہ قابل اعتماد تجارتی و سرمایہ کاری کا مقام بناتی ہے:روم میں سی ای او کے بزنس انٹرایکٹیو سیشن میں جناب پیوش گوئل


نئے امکانات کو دیکھتے ہوئے ہند-اٹلی شراکت داری میں بلند ہدف طے کئے جانے چاہئے:جناب گوئل

ہند-اٹلی ایک ساتھ بڑھیں گے، ایک ساتھ     حصولیابیاں حاصل کریں گے اور کامیاب ہوں گے:گوئل

ہندوستان اور اٹلی روایت، ثقافت، مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی  اور زیادہ حصولیابی حاصل کرنے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش سے جڑے ہوئے ہیں:جناب گوئل

Posted On: 14 APR 2023 11:20AM by PIB Delhi

کامرس و صنعت ، صارفین امور ، غذا اور عوامی تقسیم نظام اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کل روم، اٹلی میں سی ای او بزنس انٹرایکٹیو سیشن کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح مواقع کی بہتات   ہندوستان کو دنیا کے سب سے زیادہ قابل اعتماد تجارتی اور سرمایہ کاری کے مقامات میں ایک بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان یوروپی یونین اور ای ایف ٹی اے کے ساتھ چل رہے   تجارتی مذاکرات کے ساتھ عالمی تعلقات  والا ایک آزاد ملک ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہند-اٹلی شراکت داری میں نئے بلند ہدف مقرر کئے جانے چاہئے، کیونکہ اس میں بہت امکانات ہیں، خاص طور سے حال ہی میں بڑھی ہوئی ٹریجیڈی شراکت داری کے پس منظر میں۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو برسوں میں ہندوستان  نے مجموعی برآمدات میں 55فیصد کا اضافہ دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اٹلی کی تقریباً 700کمپنیاں کام کررہی ہیں اور یہ ہندوستان میں رہنے کا سب سے مناسب وقت ہے۔ وزیر   موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان ماقبل وسیع تبدیلیوں کے ساتھ ایک مضبوط اور ترقی پذیر پالیسی جاتی ڈھانچہ فراہم کرے گا۔

اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جناب انٹونیو تجانی نے انٹر ایکٹیو سیشن میں حصہ لیا اور صنعتی دنیا کی شخصیتوں کو خطاب کیا۔ جناب تجانی نے    کہا کہ ایم ایس ایم ای اور صنعت کی حمایت کرکے دونوں ملکوں میں آنے والی نسل کی بہتر لائن بنانے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جناب گوئل نے گہرے تعاون کے لئے جناب تجاجی کی ستائش کی اور کہا کہ ہند-اٹلی شراکت داری میں اضافے کے امکانات وسیع ہیں اور سفر کے توسط سے نئے خیالات ابھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک روایت، ثقافت، مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی اور زیادہ حصولیابی حاصل کرنے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کی   خواہش سے جڑے ہیں۔ انہوں نے  اعتماد ظاہر کیا کہ ہندوستان –اٹلی ایک ساتھ بڑھیں گے، ایک ساتھ حصولیابیاں حاصل کریں گے اور ایک ساتھ کامیاب ہوں گے۔

سی ای او کا بزنس انٹر ایکٹیو سیشن روم، اٹلی میں ہندوستانی سفارت خانے کے ذریعے ہندوستانی صنعت فیڈریشن (سی آئی آئی)اور کنفنڈسٹریا کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ اس سیشن میں ہندوستان اور اٹلی کی کمپنیوں کے 70 سے زیادہ سی ای او نے حصہ لیا ۔

اٹلی کی صنعتوں کی نمائندگی  اسپارکل، الیٹرونکا، پیاجیو، لیمبورگنی، آئی ٹی اے جیسی نامی  کمپنیوں  کے ذریعے کی گئی۔ سی ای او  نے کہا کہ ہندوستان ایک اہم اقتصادی کھلاڑی ہے اور یہ حکومت اور صنعت دونوں سطحوں پر تعاون بڑھانے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کی کمپنیاں ہندوستان میں موجود مختلف سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش کررہی ہیں۔

سی آئی آئی کے کے نائب صدر اور آئی ٹی سی  لمٹیڈ  کے صدر او رمینجنگ ڈائریکٹر  جناب سنجے پوری نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان یوروپی یونین ایف ٹی اے پر دستخط ہند-اٹلی تعلقات کو اور زیادہ بڑھانے کے محرک ہوسکتے ہیں۔ سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندر جیت بنرجی نے تعاون کے لئے کنفنڈسٹریا کا شکریہ ادا کیا اور تعاون کے مختلف شعبوں کے بارے میں مشورے دیئے۔

ایف آئی ای او (فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن)کے صدر ڈاکٹر اے سکتی ویل نے کہا کہ ہندوستان نے مضبوط پالیسی کے سبب 23-2022 میں 770 بلین ڈالر کی برآمدات حاصل کی اور اٹلی کے کاروباریوں کو ہندوستان کو اپنے برآمداتی  مرکز کی شکل میں دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ای اوہندوستان میں اپنے اداروں کی حمایت کو یقینی بنائے گا۔

جناب گوئل نے  اپنے اٹلی دورے کے دوران اے او ایل، ایس پی اے، پیاجیو، سی آئی بی جے او، نائرا انرجی اور انیل گرین پاور جیسی اہم کمپنیوں کے اطالوی سی ای او کے ساتھ سود مندمیٹنگیں کیں۔ انہوں نے سی ای او کو ہندوستان میں سرمایہ کاری اور توسیع کے امکانات کے بارے میں بتایا۔ سی ای او نے وزیر موصوف سے کہا کہ یہ ہندوستان کے بازاروں کے ساتھ ساتھ برآمدات کے لئے ہندوستان میں کاروبار چلانے کی توسیع پر غور کررہے ہیں۔اس سے نہ صرف پیداواری توسیع اور روزگار پیدا ہوگا ، بلکہ ہندوستان سے برآمدات بھی بڑھیں گی۔

جناب گوئل نے ڈینی ایلی سی ایس پی اے کے ورکنگ نائب صدر جناب انڈریا ڈائس پیرو سے ملاقات کی، جن کی کمپنی لوہا اسکریپ اور توانائی سیکٹر میں کام کرتی ہے۔ وزیر موصوف نے انہیں یہ بھی مشورہ دیا کہ ہندوستانی بازار کئی مواقع کے ساتھ وسیع ہے اور ہندوستان رفتہ رفتہ سبز اسٹیل مینوفیکچرنگ کی طرف بڑھنا چاہتا ہے، جہاں ان کی توسیع کے امکانات وسیع ہوں گے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4111)

 



(Release ID: 1916598) Visitor Counter : 166