سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 133ویں یوم پیدائش پر ملک نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 14 APR 2023 1:40PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج یہاں بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کی 133ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے میں ملک کے لوگوں کی قیادت کی۔ صدر جمہوریہ نے آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سنسد بھون لان میں بابا صاحب کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔

 

 

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے بھی ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔

سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے بھی دیگر مرکزی وزرا اور نامور لیڈروں کے ساتھ ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

اس تقریب کا اہتمام سماجی انصاف اور عطائے اختیارات کی وزارت نے کیا تھا۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4116


(Release ID: 1916568)