کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے  اٹلی کے  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی سے ملاقات کی


دونوں وزراء   نے ہندوستان اور اٹلی کے درمیان  تجارت  اور معاشی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا

اٹلی اور ہندوستان کے وزیرخارجہ  نے  باہمی رشتوں کو کلیدی شراکت داری  تک لے جانے پر خوشی کا اظہار کیا

Posted On: 13 APR 2023 9:26AM by PIB Delhi

کامرس وصنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے علاوہ  ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  اٹلی کے نائب  وزیراعظم اور  دفتر خارجہ میں  بین الاقوامی تعاون اور خارجی امور کے وزیر  عزت مآب جناب انٹونیو  تاجانی سے  ملاقات کی۔ ملاقات کےد وران  دونوں وزراء نے باہمی تجارت اور معاشی تعلقات کے  تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ جناب گوئل  اٹلی کے اپنے دو روزہ دورے کے سلسلے میں کل روم پہنچے ہیں۔

دونوں وزراء  نے  ہندوستان اور اٹلی کے درمیان معاشی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا ۔ اور   اٹلی اور ہندوستان کے   درمیان باہمی رشتوں کو کلیدی شراکت داری تک لے جانے  پر خوشی کا  اظہار کیا۔ انہوں نے  مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے  معاشی شراکت داری  پر تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ  کے دوران  جناب تاجانی نے  خلاء ، ٹیکنالوجی، دفاع، زراعت وغیرہ جیسے  کلیدی شعبوں میں ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کی تجویز پیش کی۔ اٹلی کی  وزیراعظم  محترمہ جیورجیا  میلونی  کے حالیہ بھارت  کے سرکاری دورے کے بعد   دونوں وزراء نے باہمی رشتوں کو کلیدی شراکت داری  تک لے جانے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

دونوں وزراء   نے ہندوستان او را ٹلی کے درمیان دو  طرفہ تجارت میں خاطر خواہ اضافے پر اطمینان کا اظہار  کیا، جو  2022  میں تقریبا 16  ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے باہمی تجارت کو مزید  وسعت دینے  کا  بھی عزم کیا۔ جناب گوئل نے  جناب تاجانی کو  ہندوستان ، یورپی یونین ، ایف ٹی اے  مذاکرات کے بارے میں ہوئی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دونوں وزراء  نے  ایک آزادانہ، متوازن  اور  صاف ستھرے آزاد تجارتی سمجھوتے کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے  ستمبر  2023  کے آخری  ہفتے میں  روم   میں  معاشی  تعاون سے متعلق  مشترکہ کمیشن  کے اگلے اجلاس کو طلب کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اٹلی کے وزیر  خارجہ جناب انٹونیو تاجانی نے  دونوں ملکوں کی  پارلیمنٹ کے درمیان  پارلیمانی دوستی گروپ  سفارت کاری  کو مستحکم کرنے کی تجویز پیش کی اور  ایک سائبر مذاکرات کی  گنجائش کا پتہ لگانے کے لئے کہا۔ جناب گوئل نے بھارت کی جی-20  کی ترجیحات کے بارے میں  جناب تاجانی کو  آگاہ کیا اور  انہیں اگست   2023  میں  ہندوستان  میں  جی -  ٹوینٹی  کے تجارت کے وزراء کی میٹنگ میں شرکت کی اجازت دی۔ جناب تاجانی نے  ہندوستان کی جی -  ٹوئنٹی کی صدارت کو  کامیاب بنانے کے لئے اپنی مکمل  حمایت کا یقین دلایا ۔

 جناب گوئل نے  صاف توانائی  کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر  بھی زور دیا، تا کہ  آب وہوا میں تبدیلی کے منفی  اثرات کو کم کرنے کے نشانے کو حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ  ترقی یافتہ ملکوں کو ، ترقی پذیر ملکوں کے لئے دستیاب ٹیکنا لوجی اورموسمیاتی  تبدیلی کے لئے کم لاگت کے مالئے   پر زور دینا چاہئے۔ تاکہ  آب وہوا میں تبدیلی کے مسئلے سے مؤثر  ڈھنگ سے نمٹا جاسکے۔

جناب تاجانی نے  اٹلی کی حکومت کی خارجہ  امور کی وزارت کے دفتر فارمیسینا  کی   آرٹ  گیلری  کا گائٹیڈ ٹور جناب گوئل کو دیا۔

**********

 

 

 

ش ح۔ ح ا ۔ ق ر

U. No.4047


(Release ID: 1916096) Visitor Counter : 165