صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزارت صحت نے سی جی ایچ ایس مستفیدین کے فائدے کے لیے سی جی ایچ ایس کی پیکیج شرحوں میں ترمیم کی


سی جی ایچ ایس کے تحت ریفرل کے عمل کو آسان بنایا گیا؛ مستفیدین کو اب ویڈیو کال کے ذریعے ریفر کیا جا سکتا ہے

Posted On: 12 APR 2023 6:11PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے سبھی سی جی ایچ ایس مستفیدین کے لیے سی جی ایچ ایس کی پیکیج شرحوں میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اپنے ملازمین کے فائدے کے لیے سی جی ایچ ایس کے تحت ریفرل کے عمل کو بھی آسان بنایا ہے۔

مختلف متعلقین کے مطالبات پر مناسب طریقے سے غور کرنے کے بعد اور صحت سے متعلق دیکھ بھال سے جڑے مختلف اجزاء کی لاگت میں اضافہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے، مرکزی وزارت صحت نے  صلاح کی فیس، آئی سی یو فیس اور کمرے کے کرایے سے متعلق سی جی ایچ ایس کی پیکیج شرحوں میں درج ذیل تفصیلات کے مطابق ترمیم کرنے کی سفارش کی ہے:

سی جی ایچ ایس کی ترمیم شدہ شرحیں:

مد

موجودہ

ترمیم شدہ

صلاح لینے کی فیس –

او پی ڈی مشاورت

آئی پی ڈی مشاورت

 

 

150 روپے

300 روپے

 

350 روپے

350 روپے

آئی سی یو کی فیس –

غیر این اے بی ایچ اسپتالوں کے لیے 750 روپے اور این اے بی ایچ اسپتالوں کے لیے  862* روپے، جس میں نگرانی، آر ایم او فیس،  نرسنگ دیکھ بھال شامل ہیں اور اس کے علاوہ کمرے کا کرایہ مستفیدین کی وارڈ اہلیت کے مطابق ہے- جنرل وارڈ/ نصف ذاتی وارڈ/نجی وارڈ کی اجازت ہے۔

*15 فیصد زیادہ این اے بی ایچ سے منظور شدہ کے لیے۔

 

این اے بی ایچ کے لیے 862 روپے + وارڈ اہلیت کے مطابق کمرے کا کرایہ

 

5400 روپے (862 روپے + 4500 روپے نجی وارڈ کے لیے – 5362 روپے، جسے آسانی کے لیے 5400 روپے کر دیا گیا) وارڈ سے متعلق سبھی اہلیت کے لیے رہائش کی سہولت سمیت۔

کمرے کا کرایہ –

جنرل وارڈ

نصف نجی وارڈ

نجی وارڈ

 

1000 روپے

2000 روپے

3000 روپے

 

1500 روپے

3000 روپے

4500 روپے

 

سی جی ایچ ایس کے تحت ریفرل کے عمل کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔ پہلے سی جی ایچ ایس مستفیدین کو خود سی جی ایچ ایس ویلنس سنٹر جانا پڑتا تھا اور اسپتال کے لیے ریفرل لینا پڑتا تھا۔ لیکن اب اگر سی جی ایچ ایس مستفیدین ویلنس سنٹر جانے کے قابل نہیں ہیں، تو وہ اپنی طرف سے کسی کو اپنے دستاویزوں کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔  میڈیکل آفیسر دستاویزوں کی جانچ کے بعد مستفیدین کو اسپتال جانے کے لیے ریفر کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سی جی ایچ ایس مستفیدین ویڈیو کال کے ذریعے بھی ریفرل لے سکتے ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4035


(Release ID: 1916019) Visitor Counter : 545


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi