وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کا مدھیہ پردیش میں نئے  شامل کئے گئے اساتذہ کے لئے پروگرام سے خطاب


مرکزی حکومت نے جدیداورترقی یافتہ  بھارت کی ضروریات کے پیش نظر ، نئی قومی تعلیمی پالیسی نافذ کی ہے

حکومت ، روزگاراورخود کے روزگار کوفروغ دینے کی غرض سے ، ہنرمندی کے فروغ پرخاص طورپرزوردیتی ہے

مدھیہ پردیش نے حصولیابی سے متعلق سروے ‘‘نیشنل اچیومنٹ سروے ’’ میں تعلیم کے معیار میں ایک بڑی پیش قدمی کی ہے

آپ کو ہمیشہ یہ بات ذہن  نشین  رکھنی چاہیئے کہ آپ کی تعلیم نہ صرف ملک کے حال بلکہ ملک کے مستقبل کی بھی ساخت کا تعین کرے گی

Posted On: 12 APR 2023 12:32PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعہ ، مدھیہ پردیش میں نئے شامل کئے گئے اساتذہ  کے لئے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم  نے رائے زنی کی کہ مدھیہ پردیش میں نوجوانوں کوسرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی مہم ،تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ جس کے تحت  مختلف ضلعوں  میں روزگار میلوں کا انعقاد کرکے مختلف النوع عہدوں پرہزاروں نوجوانوں  کی بھرتی کی گئی ہے ۔ وزیراعظم  نے مطلع کیاکہ اساتذہ کے عہدے کے لئے 22400سے زیادہ نوجوانوں  کی بھرتی کی گئی ہے ۔ انھوں نے تدریس جیسے اہم کام میں شمولیت اختیارکرنے کی غرض سے تقرری نامے وصول کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم  نے اس بات پرزوردیاکہ مرکزی حکومت نے جدیداورترقی یافتہ بھارت کی ضروریات کے پیش نظر، نئی قومی تعلیمی پالیسی نافذ کی ہے ۔ جناب مودی نے اس پالیسی کے موثرنفاذ میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ‘‘اس پالیسی میں بچوں کی جامع ترقی ، علم ودانش ، مہارتوں اورصلاحیتوں ، ثقافت اوربھارتی اقدار کے فروغ پرزوردیاگیاہے ۔انھوں نے کہاکہ مدھیہ پردیش میں اساتذہ  کی بڑے پیمانے پربھرتی کی مہم ، اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے ۔ وزیراعظم نے مطلع کیاکہ آج جن اساتذہ کا تقرر کیاگیاہے ان میں سے تقریبا آدھے اساتذہ ، قبائلی علاقے میں  تعینات کئے جائیں گے ، جن سے بچوں  کوفائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے اس بات پرخوشی کا اظہار کیاکہ مدھیہ پردیش سرکارنے اس سال ایک لاکھ سے زیادہ سرکاری عہدوں پربھرتی کرنے کاہدف طے کیاہے ۔ جن میں 60ہزاراساتذہ بھی شامل ہیں جس کے نتیجے میں ، ریاست نے حصولیابی سے متعلق قومی سروے میں تعلیم کے معیارمیں ایک لمبی چھلانگ لگائی ہے ۔ وزیراعظم نے اس بات کونمایاں  کیاکہ ریاست ، اشتہارات پررقم خرچ کئے بغیر ہی 17ویں مقام سے پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ وزیراعظم  نے مدھیہ پردیش سرکارکے طلباء اوراساتذہ کو مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم نے اس بات کو اجاگرکیاکہ حکومت ، روزگاراورخود کے روزگار کو فروغ  دینے کی غرض سے ہنرمندی کے فروغ پرخاص توجہ مرکوز کررہی ہے ۔ انھوں نے مطلع کیاکہ پورے  ملک میں ہنرمندی کے فروغ کے مراکز قائم کئے گئے ہیں ، تاکہ پردھان منتری کو شل وکاس یوجنا کے تحت نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جاسکے ۔ اس سال کے بجٹ میں وزیراعظم  نے مطلع کیاکہ 30اسکل انڈیا بین الاقوامی مراکز کھولے جائیں گے ، جہاں نوجوانوں کوجدیدترین ٹیکنولوجی کے ذریعہ تربیت دی جائے گی اورپی ایم وشوا کرمایوجنا کے ذریعہ چھوٹے کاریگروں  اور دستکاروں  کو تربیت فراہم کرنے کی خاطر ایک پہل قدمی کی گئی ہے ۔

اپنے خطاب میں ان ہزاروں اساتذہ کی جانب  توجہ مبذول کرتے ہوئے جن کا آج تقررکیاگیاہے ، وزیراعظم نے ان سے کہاکہ وہ اپنے دلوں میں ایک ماں کی طرح ہی اپنے طلباء کے لئے ایک جگہ قائم کریں یاجس طرح  ہماری زندگیوں میں اساتذہ کااثرہوتاہے ۔ جناب نریندرمودی نے کہاکہ ‘‘ آپ کو یہ بات ہمیشہ ذہین نشین کرلینی چاہیئے کہ آپ کی تعلیم نہ صرف ملک  کے حال  بلکہ ملک کے مستقبل کی ساخت کابھی تعین کرے  گی۔وزیراعظم نے یہ بتاتے ہوئے اپنے خطاب کااختتام کیاکہ اساتذہ کے ذریعہ دی گئی تعلیم ، نہ صرف  طلباء میں بلکہ معاشرے میں بھی مثبت تبدیلی لائے گی ۔ وزیراعظم نے اپنا خطاب مکمل کرتے ہوئے کہا:‘‘آپ جن اقدار کو جاگزیں کریں گے ، ان سے نہ صرف آج کی نسل بلکہ آنے والی کئی  نسلوں پربھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔’’

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -4022



(Release ID: 1915838) Visitor Counter : 87