وزارت خزانہ
مالی سال 23-2022کے لئے براہ راست ٹیکسوں کی وصولیابی (عبوری ) ، مرکزی بجٹ کے تخمینے سے 2.41لاکھ کروڑ روپے یعنی 16.97فیصد سے تجاوز کرگئی ہے
مالی سال 23-2022کے لئے براہ راست ٹیکسوں کی وصولیابی (عبوری ) نظرثانی شدہ تخمینے سے 0.69فیصد سے تجاوز کرگئی ہے
مالی سال 23-2022کے لئے براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولیابی (عبوری) 1968لاکھ کروڑروپے کے بقدر ہے ، جوکہ 20.33فیصد کا اضافہ ہے ۔
مالی مالی سال 23-2022کے لئےبراہ راست ٹیکسوں کی خالص وصولیابی (عبوری ) ،17.63فیصد کااضافہ درج کرتے ہوئے ، 16.61لاکھ کروڑروپے کے بقدرہوگئی ہے
مالی سال 23-2022میں مجموعی طورپر 307352کروڑروپے کے بقدر ریفنڈس جاری کئے گئے
Posted On:
03 APR 2023 7:02PM by PIB Delhi
مالی سال 23-2022کے لئے براہ راست ٹیکسوں کی وصولیابی سے متعلق عبوری اعدادوشمار سے ظاہرہوتاہے کہ گذشتہ مالی سال 22-2021میں 14.12کروڑروپے کی وصولیابی کے مقابلے اس سال خالص وصولیابیاں 16.61لاکھ کروڑروپے کے بقدر رہی ہیں ، جن سے 17.63فیصد کے اضافے کااظہارہوتاہے ۔
مالی سال 23-2022کے لئے مرکزی بجٹ میں براہ راست ٹیکس وصولیابی کے لئے بجٹ کے تخمینے (بی ای ) 14.20لاکھ کروڑروپے کے بقدر مقررکئے گئے تھے ،جن پربعد میں نظرثانی کی گئی اورنظرثانی شدہ تخمینے (آرای) 16.50لاکھ کروڑروپے کے بقدر مقررکئے گئے ۔ براہ رست ٹیکسوں کی عبوری وصولیابیاں (خالص ریفنڈس) بجٹ تخمینے سے 16.97فیصد سے اورنظرثانی شدہ تخمینے (آرای) سے 0.69فیصد سے تجاوز کرگئی ہیں ۔
مالی سال 23-2022کے لئے براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولیابی (عبوری ) ، (ریفنڈس کے لئے آہنگ کرنے سے پہلے )، 19.68لاکھ کروڑروپے کے بقدر رہی ہیں ۔ اس طرح مالی سال 22-2021میں 16.36لاکھ کروڑروپے کے بقدرمجموعی وصولیابی کے مقابلے اس میں 20.33فیصد کااضافہ درج ہواہے ۔
مالی سال 23-2022میں کارپوریٹ ٹیکس کی مجموعی وصولیابی (عبوری ) ، 1004118کروڑروپے کے بقدررہی ہے اوراس طرح گزشتہ مالی سال میں 858849کروڑروپے کے بقدر کارپوریٹ ٹیکس کی مجموعی وصولیابی کے مقابلے ، اس میں 16.91فیصد کااضافہ ظاہرہوتاہے ۔
مالی سال 23-2022میں ذاتی آمدنی ٹیکس سے متعلق مجموعی وصولیابی (ایس ٹی ٹی سمیت) ۔ (عبوری ) 960764کروڑروپے کے بقدر رہی ہے ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی 773389کروڑروپے کے بقدر ذاتی آمدنی ٹیکس سے متعلق مجموعی وصولیابی (ایس ٹی ٹی سمیت) سے یہ 24.23فیصد زیادہ ہے ۔
مالی سال 23-2022میں 307352کروڑروپے کے بقدر ریفنڈس جاری کئے گئے ہیں ۔ اس طرح مالی سال 22-2021میں جاری 223658کروڑروپے کے بقدر ریفنڈس کے مقابلے 37.42فیصد کااضافہ ظاہرہوتاہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -4014
(Release ID: 1915804)
Visitor Counter : 141