سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی، آئی سی ایم آر اور ڈائریکٹر  سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر نے وگیان پرگتی اور سائنس رپورٹر میگزین کے صحت سے متعلق  خصوصی  شمارے جاری کیے

Posted On: 12 APR 2023 11:56AM by PIB Delhi

زیادہ تر لوگ اپنی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں اور حالیہ  کووڈ  وبائی مرض نے عام لوگوں کو صحت اور سائنسی تحقیق کے بارے میں جاننے کے لیے ترغیب دی ہے۔ سائنس مواصلات سے رویے میں تبدیلی آتی ہے اور مشہور سائنس میگزین جیسے وگیان پرگتی اور سائنس رپورٹر اس سمت میں بہت موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری، محکمہ صحت تحقیق (ڈی ایچ آر)  اور ڈائریکٹر جنرل، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (10 اپریل  آئی سی ایم آر 2023 کو آئی سی ایم آر ہیڈ کوارٹر میں سی ایس آئی آر کے مشہور سائنس میگزین کے  صحت سے متعلق  خصوصی شماروں  کی ریلیز تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ جنہیں  ‘ وگیان پرگتی’  اور ’سائنس رپورٹر’  کہا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R5K8.jpg

وگیان پرگتی میگزین کے صحت سے متعلق   خصوصی شمارے کا اجرا

پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر  نے اس موقع پر کہا کہ سی ایس آئی آر کے یہ دونوں میگزین سات دہائیوں کی میراث رکھتے ہیں اور مستند سائنس اورٹیکنالوجی  کے علم کو پھیلانے کے ذریعے معاشرے میں سائنسی مزاج کو اُبھارنے کی عظیم ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

خصوصی  شماروں  میں صحت سے متعلق کئی مضامین شامل ہیں جیسے دماغی صحت، وبائی امراض سے متعلق علم ، طرز زندگی سے جنم لینے والی  بیماریاں، زچگی اور جذباتی  نشوونما  کی صحت  کے معاملات ، بچپن کی شادی کے  طبی  نتائج۔  شماروں   کے مصنفین آئی سی  ایم آر  لیبز کے کام کرنے والے سائنسدان ہیں جو 16 نومبر 2022 کو سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر میں ایک ورکشاپ میں اکٹھے ہوئے تھے اور یہ اس ورکشاپ کا ٹھوس نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023KIU.jpg

سائنس رپورٹر میگزین کے صحت سے متعلق  شمارے کی ریلیز

پروگرام کے دوران سائنس رپورٹر کے ایڈیٹر جناب حسن جاوید خان اور ڈاکٹر منیش موہن گور ایڈیٹر وگیان پرگتی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر راجیو، سینئر فنانشل ایڈوائزر، ڈی ایچ آر؛ ڈاکٹر رجنی کانت، ڈائریکٹر، آر ایم آر سی  ، گورکھپور؛ آئی سی ایم آر میں شعبہ جات کے سربراہ؛ ڈاکٹر اینا ڈوگرا، سائنسدان، آئی سی ایم آر، محترمہ سونالی ناگر، سینئر سائنسدان، سی ایس آئی آر۔ این آئی ایس سی پی آر  اور محترمہ شوبھدا کپل، اسسٹنٹ ایڈیٹر، وگیان پرگتی؛ سائنس جرنلسٹ  جناب  پلّو باگلا بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.4017


(Release ID: 1915802) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu