صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ-19 اپ ڈیٹ


دو روزہ ملک گیر کووڈ-19 موک ڈرل آج اختتام پذیر ہوئی

724 اضلاع کے 33,685 صحت مراکز میں موک ڈرل کی گئی

Posted On: 11 APR 2023 6:55PM by PIB Delhi

کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے حصے کے طور پر ایک بڑے ملک گیر موک ڈرل میں، 35 ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کے 724 اضلاع میں میں دو روزہ کووڈ-19 موک ڈرل کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔

مرکزی وزارت صحت نے کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کے درمیان، 28 مارچ 2023 کو ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کو تمام صحت یونٹس بشمول سرشار کووڈ ہیلتھ یونٹس، آلات، عمل اور افرادی قوت کے لحاظ سے تیاری کی سطح کا جائزہ لینے کے مقصد سے 10 اور 11 اپریل 2023 کو موک ڈرل کا انعقاد کرنے کے لیے لکھا تھا۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے 7 اپریل 2023 کو ریاستی وزرائے صحت کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور انھیں تاکید کی کہ وہ تمام صحت کی سہولیات کی موک ڈرل کریں اور ان سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور صحت عامہ کے ساتھ تال میل قائم کریں نیز حکام سے تیاریوں کا جائزہ لینے کی درخواست کی گئی۔

اس کے بعد 10 اور 11 اپریل 2023 کو مجموعی طور پر 33,685 صحت مراکز میں موک ڈرل کی گئیں جن میں 28,050 سرکاری ہیلتھ یونٹس اور 5,635 پرائیویٹ ہیلتھ یونٹس شامل ہیں۔ سرکاری ہیلتھ یونٹس میں میڈیکل کالج، سرکاری ہسپتال، ڈسٹرکٹ/ سول ہسپتال، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (CHCs) کے ساتھ ساتھ HWCs اور PHCs شامل ہیں، جبکہ پرائیویٹ ہیلتھ سہولیات میں پرائیویٹ میڈیکل کالج، پرائیویٹ ہسپتال اور دیگر پرائیویٹ ہیلتھ سینٹرز شامل ہیں۔

صحت کے اہم ڈھانچے اور وسائل بشمول آکسیجن بیڈ، آئسولیشن بیڈ، وینٹی لیٹر، پی ایس اے پلانٹس، ایل ایم او، آکسیجن کنسنٹریٹر، آکسیجن سلنڈروں کے ساتھ ساتھ ادویات اور پی پی ای کٹس کا جائزہ لیا گیا اور طبی عملے کو موک ڈرل کے دوران کووڈ-19 کے انتظام کے بارے میں تربیت دی گئی۔

ملک گیر موک ڈرل کی تیاری کے لیے ریاستی اور ضلعی مانیٹرنگ یونٹس کے ساتھ آن لائن ٹریننگ بھی 4، 5 اور 6 اپریل 2023 کو منعقد کی گئی۔ ان تربیتوں میں ریاستی اور ضلعی نگرانی یونٹس کے ذریعے ادا کی جانے والی ذمہ داری، اپ ڈیٹ کیے جانے والے ڈیٹا فیلڈ، احاطہ کیے جانے والے صحت کی سہولیات کے زمروں اور کووڈ-19 انڈیا پورٹل پر ڈیٹا فیڈ کرنے میں ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو درپیش مشکلات، ہیلپ لائنز کی تفصیلات کے لیے علاقوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ ابتدائی تربیت میں کل 1544 شرکاء نے شرکت کی۔

************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 3999


(Release ID: 1915764)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu