شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی ، سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی 10 اور 11 اپریل 2023 کو تریپورہ کا دورہ کریں گے
Posted On:
09 APR 2023 5:03PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر) ، سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی 10 اور 11 اپریل 2023 کو تریپورہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر موصوف تریپورہ کے وزیر اعلیٰ جناب مانک شاہ اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت، این ای سی اور ریاستی حکومت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔
جناب ریڈی اگرتلہ اکھوڑہ ریل پروجیکٹ کے سائٹ کا معائنہ بھی کریں گے۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران جناب ریڈی بطور مہمان خصوصیشمال مشرق سیکورٹی ایجوکیشن اینڈ گلوبل ایمپلائیبلٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ تھنک ٹینک ایشین کنفلوئنس کے زیر اہتمام "شمال مشرقی ہندوستان، بنگلہ دیش اور خلیج بنگال میں ہند-بحر الکاہل شراکت داری کی تعمیر میں مستقبل کا لائحہ عمل" کے موضوع پر منعقدہ مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے اوربیان دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
3897
(Release ID: 1915155)
Visitor Counter : 111