کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان-فرانس دوستی کے 25 سال کییاد مناتےہوئے، ہندوستان-فرانس کاروباری سربراہ کانفرنس، 11 اپریل 2023 کو، منعقد ہوگی

Posted On: 09 APR 2023 1:43PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کےمرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اورحکومت فرانس کے  بیرونی تجارت کے وزیر، راغب کرنے اور بیرون ملک مقیم فرانسیسی شہریوں کے مندوب  جناب اولیور بیچٹ کے ساتھ ہندوستان – فرانس  کاروباری سربراہ کانفرنس کی شریک صدارت کریں گے جو  ا پریل 2023 کو منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس ہند – فرانس دوستی کے 25 سال کی یاد میں منعقد کی جارہی ہے۔ سربراہ کانفرنس میں ایک سبز مستقبل کی تعمیر، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں، دفاعی تعاون اور ہند –بحرالکاہل کے خطوں میں تعاون سمیت مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ وزیر موصوف مختلف شعبوں کے فرانسیسی کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور سی ا ی اوز کی گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر موصوف 11 سے 13 اپریل 2023 تک فرانس اور اٹلی کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر موصوف کے ساتھ اعلیٰ ہندوستانی سی ای اوز کا ایک وفد بھی جائے گا۔

وزیر موصوف، فرانس کے وزیر جناب اولیور بیچٹ کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کریں گے، جو ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور نرم قوت کو ظاہر کرے گی نیز توقع ہے کہ فرانسیسی حکومت، فرانس میں ہندوستانی کاروباری ڈائسپورہ اور فرانسیسی کاروباری برادری کے اراکین کے 600+ معززین کی شرکت کا مشاہدہ کریں گے۔ وزیر موصوف پیرس میں ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے۔

بعد ازاں، وزیر موصوف اٹلی کے شہر روم جائیں گے ، جہاں وہ نائب وزیر اعظم اور خارجی امور نیز بین الاقوامی تعاون کے وزیر عزت مآب اینٹونیو تجانی سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد سرکاری اور صنعت کے عمائدین کے ساتھ عشائیے میں شرکت کریں گے۔ وہ باہمی ملاقاتوں کے لیے اٹلی کے اعلیٰ سی ای اوز کے ساتھ ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ سی ای اوز کے تعاملی کاروباری اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں توقع ہے کہ 35 سی ای اوز شرکت کریں گے۔اس کے بعد انٹرپرائز اور میڈ ان اٹلی کے وزیر  عزت مآب ایڈولفو یوروسو سے ایک میٹنگ کریں گے، جو ہندوستانی سی ای اوز کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

توقع ہے کہ اس دورے سے یوروپ کے خطے میں ہندوستان کے اہم کاروباری شراکت داروں کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

*****

U.No.3889

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1915065) Visitor Counter : 146