صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ایسٹر کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

प्रविष्टि तिथि: 08 APR 2023 2:54PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ایسٹر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’ایسٹر کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام ہندوستانیوں، خصوصاً مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

یسوع مسیح کے جی اٹھنے کے طور پر منایا جاتا ہے، خوشی کا یہ تہوار محبت اور ہمدردی کی علامت ہے۔ یسوع مسیح نے سچائی اور انصاف کی خاطر، اپنی جان قربان کرکے ہمیں محبت اور معاف کردینے کا پیغام دیا۔ ان کی زندگی ایثار وقربانی کا مثالی نمونہ ہے۔

آیئے ہم لارڈ یسوع مسیح کی اقدار کو اختیار کرتے ہوئے، اپنے معاشرے میں محبت اور ہم آہنگی کو پھیلائیں اور قوم کی ترقی میں اپنی حصہ رسدی کرنے کا عہد کریں‘‘۔

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

*****

U.No.3872

(ش ح - اع - ر ا)  


(रिलीज़ आईडी: 1914865) आगंतुक पटल : 151
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Punjabi , Tamil