سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہنا ہے کہ وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں، ہندوستان تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے بائیو ٹیک اسٹارٹ اپس کے ساتھ، دنیا کی بڑی بائیو معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے
Posted On:
07 APR 2023 1:33PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزی رمملکت (آزادانہ چارج)، ارضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت تیزی کے ساتھ ابھرتے ہوئے بایو ٹیک اسٹارٹ اپس کے ساتھ دنیا کی بڑی بایو معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
آج یہاں انڈیا ہیوی ٹیک سینٹر میں بایو ٹیکنالوجی کی قیادت والی انٹرپرائزیز کی ایسوسی ایشن (اے بی ایل ای) کی 20ویں سالانہ تقریبات میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے ’’مشن کووڈ سرکشا‘‘ کے صرف دو برسوں میں چار دیسی ویکسین تیار کی ہیں اور کوو ویکسین کے مینوفیکچر کو منظم کیا نیز مستقبل کی ویکسینوں کی آسان تیاری کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ وضع کیا تاکہ ہمارا ملک وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی اختراعی اشاریے 2022 میں ، بھارت 81ویں پوزیشن سے 40ویں درجے پر پہنچ گیا ہے۔ اب ہمیں مستقبل قریب میں اعلیٰ 25 کی فہرست میں پہنچنے اور انڈیا @ 100 کے ذریعےاعلیٰ پانچ میں پہنچنے کے لیے ترغیب حاصل کرنی چاہئے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، جن انوسندھان کو ملک کے جے جوان، جے کسان، کے وگیان والے سدا بھار نعرے میں اضافہ کرکے اختراع کو ایک وسیع توجہ مرکوز فراہم کی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپس ایکو نظام ہے اور یہ تیزی کے ساتھ ابھرتے ہوئے یونیکورنس کا گھر ہے۔ اسٹارٹ اپس بہت اہم ہے کیونکہ وہ نئے نظریات اور ٹیکنالوجیوں کا ذریعہ ہیں۔ ہندوستان کے اسٹارٹ اپس اور تحقیق وترقی کے ماحصل عالمی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور یہ دنیا کے معیار کے ہم پلہ ہیں۔ خواتین سمیت نوجوان ٹیلنٹ، اسٹارٹ اپس کے ذریعے یا دیگر صورت میں ، ایک فروغ پذیر اختراعی قیادت والی معیشت کے لیے کامیابی کے ساتھ کہانی تحریر کر رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ پہلے کے پالیسی اقدامات اور سیاسی نظام میں جدت طرازی کے لیے ایک سازگار ماحول عدم موجود تھا لیکن اب ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، سیاسی نظام کے ذریعے یہ ماحول فراہم کیا جارہا ہے کہ اور ہندوستان تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی صنعت دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس میں انقلاب لانے اور ٹیکنالوجی کی تحریک پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ ملک میں نوجوان اختراع کاروں کو راغب کرنے کے لیے تحقیق، اسٹارٹ اپس، اکیڈمیاں اور صنعت کا انضمام اب کوئی اختیار نہیں بلکہ ایک اشد ضرورت ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اے بی ایل ای اپنے قیام کے 20ویں سال میں ٹیکنالوجیوں، مصنوعات تیار کرنے اور ایسے حل فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جو عالمی برادری کی بڑے پیمانے پر مدد کریں۔

انھوں نے اے بی ایل ای کی20ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اشاعت ’’انیبلر آف انڈیا بایوٹیک‘‘ کو جاری کرنے پر اس کی تعریف کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے صنعت پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی صد سالہ تقریب - انڈیا @ 100 میں 2030 تک 300 ارب امریکی ڈالرمالیت کی معیشت اور ایک کھرب امریکی ڈالر مالیت کی بایو معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرے۔
*****
U.No.3848
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1914632)