کامرس اور صنعت کی وزارتہ

قومی اسٹارٹ اپس ایوارڈ 2023 کے لیے درخواستیں طلب کرنے کے عمل کا آغاز؛ آخری تاریخ 31 مئی 2023

Posted On: 07 APR 2023 12:52PM by PIB Delhi

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے 2020 میں قومی اسٹارٹ اپس ایوارڈز (این ایس اے) کا آغاز کیا تھا تاکہ اسٹارٹ اپ ایکونظام میں شاندار اسٹارٹ اپس اور  اہلیت کا مظاہرہ کرنے وا لوں کو انعام اور ان کی شناخت کی جاسکے جو اختراعی مصنوعات تیار کر رہے ہیں نیز قابل پیمائش سماجی اثرات کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اب تک تین ایڈیشنوں میں ایسے اسٹارٹ اپس اور اہل بنانے والوں کو تسلیم کیا ہے جو ہندوستانی اسٹارٹ اپس ایکو نظام کی ترقی میں انقلاب برپا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ قومی اسٹارٹ اپس ایوارڈز 2023 کے لیے درخواستیں یکم اپریل 2023 سے لائیو کردی گئی ہیں اور ان کو جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی 2023 ہے۔

اسٹارٹ اپس کےمتنوع سیٹ کو پہچاننے اور انعام دینے کی میراث کو جاری رکھنے کے لیے ، ڈی پی آئی ا ٓئی ٹی نے قومی اسٹارٹ اپس ایوارڈ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز کیا ہے۔ قومی اسٹارٹ اپس ایوارڈز 2023، ملک بھر سے اختراعات کا جشن منائے گا، جو کہ ’ویژن انڈیا@2047‘ کے مطابق ہے جہاں ہندوستان ایک ترقی یافتہ معیشت بننے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، جس میں کلیدی موضوعات پر امرت کال کی روح کو تقویت ملتی ہے۔

اس ایڈیشن میں ، ا سٹارٹ اپس کو 20 زمروں میں نوازا جائے گا، جن کا فیصلہ موجودہ ہندوستانی اور عالمی اقتصادی مرکوز نکات پر  مکمل غور وخوض کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ زمرےاختراعات میں  ایرو اسپیس، ریٹیل اور خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیوں میں اختراعات سے لے کر زیادہ اثر  کرنے پر مرکوز زمروں تک ہیں۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے ہر زمرے میں جیتنے والے ایک اسٹارٹ اپس کو 10 لاکھ روپئے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ قومی اسٹارٹ اپس ایوارڈز 2023 کے فاتحین اور فائنلسٹس کو خصوصی ہینڈ ہولڈنگ معاونت فراہم کی جائے گی جس میں  سرمایہ کاری اور حکومت کا کنیکٹ، سرپرستی، بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی اور یونیکورن کنیکٹ اور دیگر بہت کچھ شامل ہے۔

قومی اسٹارٹ اپس ایوارڈ (این ایس اے) کے تین ایڈیشنز میں، ملک بھر میں  اسٹارٹ اپس ایکو نظام کو فعال کرنے والوں کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی۔ تین سالوں میں ، این ایس اے نے 6400 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کی فعال شرکت دیکھی ہے اور 450 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو فاتح اور فائنسلٹ کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے، ملاحظہ کیجئے: https://www.startupindia.gov.in/

*****

U.No.3849

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1914618) Visitor Counter : 120