مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے خدمات کے معیار سے متعلق ضابطہ کے جائزے کے لئے تبصرہ  جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کی

Posted On: 06 APR 2023 1:11PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے   24 فروری  2023 کو خدمات کے معیار  ( میٹرنگ اور بلنگ کے درستگی کے لئے  عملی ضابطہ ) ضوابط  ، 2023 اور اس ضابطے کے لئے  مسوداتی رہنما خطوط  کے جائزے سے متعلق   مسوداتی ضابطہ  جاری کیا تھا۔ شراکت داروں کی  طرف تبصرے جمع کرنے کی آخری تاریخ  7 اپریل 2023 تھی۔

شراکت داروں اورصنعتی انجمنوں کی طرف  سے تبصرے  جمع کرنے کے وقت میں توسیع کے لئے  موصولہ گزارشات کے مدنظر  مسوداتی ضوابط  اور اس ضابطے کے لئے مسوداتی رہنما خطوط سے  متعلق    تبصرے جمع کرنے کی آخری تاریخ  کو تین ہفتے  یعنی  یکم مئی  2023تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے  کو ترجیحی طورپر الیکٹرانک شکل میں  ٹی آر اے آئی کے مشیر  جناب تیج پال سنگھ کی ای میل آئی ڈی  :adv-qos1@trai.gov.in پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت کے لئے  ٹی آر اے آئی کے مشیر  جناب تیج پال سنگھ کی ای میل آئی ڈی  adv-qos1@trai.gov.in یا فون نمبر23233602-11-91+ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-3800


(Release ID: 1914196) Visitor Counter : 140