وزارت سیاحت
بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت دوسرے سیاحتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا آج مغربی بنگال کے سلیگوڑی میں کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا
ورکنگ گروپ نے ہندوستان کے ذریعہ متعارف کرائی گئی پانچ ترجیحات پر غور وخوض کیا اور انہیں تسلیم کیا
مندوبین نے ڈی ایچ آر میں سواری کا لطف اٹھایا اور وار میموریل کا دورہ کیا
Posted On:
03 APR 2023 8:21PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت دوسرے سیاحتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ جو یکم تا 3 اپریل ، مغربی بنگال کے سلیگوڑی میں منعقد ہوئی تھی ، آج اختتام پذیر ہو گئی۔ میٹنگ میں 2 سائڈ ایوینٹس ، ایک افتتاحی اجلاس ، ورکنگ گروپ کی میٹنگیں ، کئی دو طرفہ میٹنگیں بتاسیا لوپ،دارجیلنگ کا دورہ اور گورنر کی رہائش کا دورہ اور ڈی ایچ آر میں ایک پر لطف سواری شامل تھی۔
ورکنگ گروپ میٹنگ سے پہلے یکم اپریل کو ‘‘ پائدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ایڈوینچر ٹوریزم ایک ذریعہ ’’ کے موضوع پر ایک سائڈ ایونٹ منعقد ہوا ۔پینل مباحثہ میں پینل میں شامل ماہرین نے ایدوینچر ٹوریزم کے میدان میں بہترین طریقوں، کامیاب کہانیوں ، نقطہ نظر اور مسائل کو اجاگر کیا ۔اس پینل مباحثے میں یو کے، میکسکو، کینڈا، جرمنی ، جاپان اور برازیل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دیگر موضوعات کے علاوہ ایڈوینچر ٹوریزم کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر پیش کرنے اور ایڈوینچر ٹوریزم میں ہندوستان کے منظر نامے پر بحث ہوئی ۔ مندوبین اور شرکاء نے ٹی اسٹیٹ کا دورہ بھی کیا اور چاندنی رات میں چائے کی پتی چننے اور چائے سے لطف اندوز ہونے میں پر جوش شرکت کی۔
افتتاہی اجلاس میں سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جون برلا نے شرکت کی ۔
اس اجلاس میں مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے اعلان کیا کہ وژن یہ ہے کہ ہمارے 100 ویں سال آزادی پر ہندوستان کو 2047 تک ایک ٹریلین ڈالر کی سیاحتی معیشت بنایا جائے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیاحت کی وزارت نے ایک قومی سیاحتی پالیسی مسودہ بھی تیار کیا ہے ۔ نئی پالیسی ملک میں سیاحت کے شعبے میں پائیدار اور ذمے دار ترقی کے لئے ایک مجموعی فریم ورک ہے۔ اس کا مقصد ملک میں سیاحت کی ترقی کے لئے فریم ورک کے حالات کو بہتر کرنا ، سیاحت کی صنعت کی حمایت کرنا اور پائیدار ترقی اہداف 2030 کے حصول کے لئے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کرنے کے لئے سیاحت کو مضبوط کرنا ہے۔
جی 20 کی تمام رکن ریاستوں (بشمول ٹرائیکا- انڈونیشیا اور برازیل ) نے پہلے ڈرافٹ نتائج اور ہندوستان کی طرف سے متعارف پانچ ترجیحات پر اپنے تبصرے اور تجاویز شیئر کیے۔
سیاحتی ورکنگ گروپ میٹنگ کا دوسرا اجلاس پرزینٹیشن اور کھلی بحث کے فورمیٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام پانچوں ترجیحات پر ایک ایک کرکے بحث ہوئی۔ہر ترجیح پر ترکیہ، سعودی عرب، آسٹریلیا ، انڈونیشیا اور اٹلی کے ذریعہ ایک پرزینٹیشن دی گئی جو بالترتیب سبز سیاحت ، ڈیجیٹلائزیشن ، ہنرمندی ، سیاحت ، ایم ایس ایم ایز اور منزل کے انتظام سے متعلق تھی۔ ہر پرزینٹیشن کے بعد رکن ممالک ، مدعو ممالک اور بین الاقومی تنظیموں کے درمیان تفصیلی بحث ہوئی ۔
میٹنگ کا اختتام کرتے ہوئے صدر ( ہندوستان) نے تمام جی 20 اراکین ، مدعو ممالک بین الا قوامی تنظیموں کا پانچوں ترجیحات کو تسلیم کرنے اور میٹنگ کے کامیاب اختتام کے لئے شکریہ ادا کیا ۔
‘‘سیاحت مشن موڈ میں: ایڈوینچر ٹوریزم کے فوائد ’’ کے موضوع پر دوسرے سائڈ ایونٹ میں شرکاء کے ذریعہ پرزینٹیشنز نے ایڈوینچر ٹوریزم کے فروغ میں فوائد ، مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کیا۔ہندوستان کو عالمی سطح پر مقابلہ جاتی ایڈوینچر ٹوریزم کا مرکز بنانے کے تعلق سے خیالات زیر بحث آئے ۔ ایڈوینچر سلامتی سے متعلق موڈل قانون اور فعال گاؤوں کو ایڈوینچر منازل کے طور پر تیار کرنے کے طریقوں پر غور و خوض کیا گیا ۔
آج وفود گھوم اسٹیشن سے دارجیلنگ اسٹیشن تک ڈی ایچ آر میں سواری سے لطف اندوز ہوئے ۔ انہوں نے بتاسیا لوپ اور وار میموریل کا دورہ بھی کیا۔ گھوم اسٹیشن ملک میں سب سے اونچا ریلوے اسٹیشن ہے ۔
مندوبین نے مغربی بنگال کے گورنر دکٹر سی وی آنندا بوس سے گورنر کی رہائش پر ملاقات کی ۔شام کے وقت شرکاء دارجلینگ کے چوراستہ میں ایک ثقافتی پروگرام سے محظوظ ہوئے ۔
میفئیر ٹی ریزورٹ کے اپنے قیام کے دوران مندو بین نے ایک یوگا سیشن میں بھی شرکت کی ۔
سیاحت کی وزارت نے تمام مندوبین کو سیلیگوڑی اور دارجیلنگ میں مقامی آرٹ اور دستکاری سےمتعارف کرایا ۔ایم ایس ایم ای اور مغربی بنگال کے سیاحتی محکمے نے مندو بین کے لئے مقامی آرٹس کا آرٹ اور کرافٹ کے اسٹال کا اہتمام کیا ۔
ہمالین ماؤنٹینیرنگ ادارے، دارجیلنگ نے میٹنگ کے دوران مال روڈ پر اپنے آلات کی نمائش بھی کی۔ سیاحت کی وزارت نے او ڈی او پی کے مندو بین کو یادگار نشان دے کر مغربی بنگال کے مقامی پیداوار کو بھی فروغ دیا ۔ اس میں بردوان ضلع کے ووڈن آؤل سیٹ،بانکورا ضلع سے ڈوکرا جی آئی ہوک مچھلی مالدہ ضلع سے بنگل شری سلک پاکیٹ اسکوائر اور کلیمپونگ ضلع سے چیت پور اتر جیسی اشیا ء شامل تھیں ۔
اس سلسلے میں آگے ، سیاحتی ورکنگ گروپ دو مزید میٹنگوں بشمول ایک وزارتی میٹنگ جو گوا میں منعقد ہوگی ، کا اہتمام کرے گا ۔ ایک وزارتی سطح کا اعلامیہ اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ایک ذریعہ کے طور پر سیاحت کا گوا روڈ میپ کا بھی منصوبہ ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ اک ۔ ر ب (
U. No. : 3734
(Release ID: 1913857)
Visitor Counter : 189