صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

بھوٹان کے بادشاہ نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

Posted On: 04 APR 2023 6:43PM by PIB Delhi

بھوٹان کے بادشاہ عزت مآب جگمے کھیسر نامگیل وانگچک، نے آج (4 اپریل، 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

ہندوستان میں مہتمم کا خیرمقدم کرتے ہوئے، صدر نے کہا کہ ہندوستان اور بھوٹان ہر سطح پر باہمی اعتماد، خیر سگالی اور افہام و تفہیم پر مبنی قریبی شراکت داری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان بھوٹان کے ساتھ کثیر جہتی اور منفرد شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوٹان کے سب سے بڑے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر، ہندوستان کو بھوٹان میں صحت، تعلیم، زراعت، بنیادی ڈھانچہ، ڈیجیٹلائزیشن اور ہنر کی ترقی جیسے شعبوں میں منصوبوں کی حمایت کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہندوستان کی ترقیاتی شراکت بھوٹان کی ترجیحات اور خواہشات کے مطابق جاری رہے گی۔

صدر محترمہ نے نوٹ کیا کہ اس سال بھوٹان سب سے کم ترقی یافتہ ملک (ایل ڈی سی) کے زمرے سے گریجویٹ ہونے کے لیے تیار ہے اور ایک اعلی آمدنی والی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس سفر میں بھوٹان کا قابل بھروسہ ساتھی رہے گا۔

صدر جمہوریہ نے نوٹ کیا کہ ہندوستان اور بھوٹان فن ٹیک، اسٹارٹ اپ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے محاذوں پر بھی تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیت کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کے لیے اس تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانا چاہیے۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3703



(Release ID: 1913664) Visitor Counter : 121