خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

ڈبلیو سی ڈی کی وزارت کی دوسری   جی 20 کی بااختیار کمیٹی کی میٹنگ 4 تا 6 اپریل 2023 کو کیرالہ کے ترواننت پورم میں منعقد ہوگی


میٹنگ کا موضوع ’’خواتین کو بااختیار بنانا: ایکویٹی اورمعیشت کے لیے سود مند ‘‘ہے

4 اپریل کو ہونے والے ضمنی پروگراموں میں پینل  مذاکروں کی صورت میں اہم مسائل اٹھائے جائیں گے

  میٹنگ کا آغاز 5 اپریل کو خواتین کو بااختیار بنا کر معاشی خوشحالی کے حصول پر ایک افتتاحی مکمل اجلاس کے ساتھ کیا جائے گا:25x25 برسبین اہداف کی طرف

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپارا مہیندر بھائی  5 اپریل کو اس میٹنگ میں شرکت کریں گے

’اسکول سے کام‘ ، تبدیلی اور کیریئر کی ترقی کے مواقع کو فعال  بنانے سے متعلق پینل مذاکرات جیسے ضمنی  پروگرام :دیکھ بھال والی معیشت کوسہارا دینے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو فعال بنانے میں سرمایہ کاری : خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کارپوریٹ کلچر کو فروغ دیا جائے گا

6 اپریل کوہونے والے اختتامی مکمل اجلاس میں اہم نتائج کی نشاندہی کرنے  پر توجہ دی جائے گی اور اتفاق رائے کے نکات پر جی 20 کو بااختیار بنانے کی ترجیحات پر کارروائی کرنے سے متعلق معاملات پر توجہ دی جائے گی

مختلف اجلاس میں  موضوعاتی مذاکرات  اور بحث و مباحثہ  جی 20 کو بااختیار بنانے کی کمیونیک میں جھلکیں گے اورجی20 کےرہنماؤں کو سفارشات کے طور پر فراہم کیے جائیں گے

Posted On: 03 APR 2023 9:28AM by PIB Delhi

خواتین کو بااختیار بنانا محض سماجی انصاف کا معاملہ نہیں ہے یہ ایک معاشی ضرورت بھی ہے۔ مجموعی طور پر،جی20 کے اراکین دنیا کی مجموعی گھریلو پیداوار( جی ڈی پی )کا 80 فیصد، بین الاقوامی تجارت کا 75 فیصد اور 60 فیصد دنیا کی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ عالمی معیشت میں اپنے کلیدی رول کے پیش نظر، جی20 مستقبل کی عالمی ترقی اور خوشحالی  کو محفوظ بنانے میں ایک  کلیدی کردار رکھتا ہے۔ اس میں خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کی فراہمی کی بھی بڑی صلاحیت ہے۔

خواتین کی معاشی نمائندگی کی پیشرفت اور بااختیار بنانے کے لئے جی20 اتحاد (امپاور) جی20 کاروباری رہنماؤں اور حکومتوں کا ایک اتحاد ہے جس کا مقصد نجی شعبے میں خواتین کی قیادت اور بااختیار بنانے میں تیزی لانا ہے۔ ہندوستان کی صدارت میں جی20امپاور2023کا مقصد ہندوستان کی خواتین کی زیر قیادت ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔

جی20 امپاور  کی ابتدائی میٹنگ  اترپردیش کے شہر آگرہ میں 11اور12 فروری کو منعقد ہوئی تھی۔ امپاور کی دوسری  میٹنگ 4سے 6 اپریل 2023 کو کیرالہ کے ترواننت پورم میں منعقد ہونے والی ہے۔

جی20 امپاور  کے دوسرےاجلاس کاموضوع ہے ’’خواتین کو بااختیار بنانا: ایکویٹی اورمعیشت کے لیے سود مند ‘‘ ہے۔ ہندوستان کی صدارت میں  جی20 خواتین کو اقتصادی  طورپر بااختیار بنانے کی  جانب  انقلابی تبدیلیاں آگے بڑھانے کے لیے جامع، مساوی، مہتواکانکشی، فیصلہ کن اور عمل پر مبنی ہے۔ آج،دنیا کے ممالک خواتین کو بااختیار بنانے پر جس طرح توجہ دے رہے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں دی گئی تھی ۔ ہندوستان کی جی20 صدارت ایک نازک موڑ پر آ گئی ہے اوریہ  ایک مناسب موقع بھی ہے ۔(امپاور) جی 20،2023کے ترجیحی شعبے اورامپاور جی20 الائنس کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے میں تیزی لانے کے لیے ماضی کی صدارتوں کے دوران کی گئی کوششوں کو ترواننت پورم میں ہونے والی دوسری امپاور میٹنگ کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔

 خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت عزت مآب  ڈاکٹر منجاپارا مہیندر بھائی اس موقع  میٹنگ میں شرکت کریں گے اور اس پروقار اجتماع کو روشن کریں گے۔(امپاور) جی20،2023کی صدر نشین ڈاکٹر سنگیتا ریڈی  بھی میٹنگ میں موجود رہیں گی اور اس  مقدس اجتماع سے خطاب کریں گی۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری ایس اندیور پانڈے اورجی 20 سکریٹریٹ کے سینئر اہلکار کے علاوہ حکومت ہند اور حکومت کیرالہ کے نمائندہ اور افسران  بھی میٹنگ میں موجود ہوں گے۔

دوسری امپاور جی20 میٹنگ کا آغاز خواتین کو بااختیار بنا کر اقتصادی خوشحالی کے حصول پر ایک افتتاحی اجلاس کے ساتھ کیا جائے گا:25x25 برسبین اہداف کی طرف جس کے بعد پینل مباحثے ہوں گے۔ ان مکالموں کی جھلکیوں میں مینٹورنگ اور صلاحیت سازی کے ذریعے خواتین کی صنعت کاری کو آگے بڑھانا شامل ہوگا۔ مارکیٹ تک رسائی اور فنانسنگ، کاروبار کو بڑھانے کے لیے ایس ٹی ای ایم تعلیم اور اختراع کا رول ،اس کے علاوہ بنیادی سطح پر قیادت کو فعال کرنا، مجموعی فلاح و بہبود، بشمول خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ذہنی اور صحت کے متعلق احتیاطی اقدامات ، تعلیم کے معیار اور رسائی، ڈیجیٹل روانی اور زندگی بھر سیکھنے کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ، کام کے سائنسی اور غیر روایتی شعبوں میں خواتین کی شرکت کو مضبوط بنانا وغیرہ شامل ہے۔

4 اپریل کو ہونے والے ضمنی پروگراموں میں ’اسکول سے کام‘ کایاپلٹ اور کیریئر کے فروغ کے مواقع،کو فعال بنانے پر پینل مباحثوں کی شکل میں بہت اہم امور بھی اٹھائے جائیں گے۔دیکھ بھال والی معیشت کو سہارا دینے کے لئے ایک فعال  بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کرنا، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کارپوریٹ کلچر کو آگے بڑھانے جیسے موضوعات بھی اٹھائے جائیں گے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کردہ ایک نمائش مرکزی تقریب کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے تاکہ چائے، کافی، مسالوں اور کوئر کی کاشت اور پیداوار میں خواتین کی مصروفیت، خواتین کی زیر قیادت ایف پی اوز اور دیسی کھلونے، ہینڈ لوم اور دستکاری کے کام کو ظاہر کیا جا سکے۔ خواتین کے ساتھ ساتھ آیورویدک اور تندرستی کی مصنوعات کے ذریعہ تیار کردہ۔ نمائش کی خصوصیت یہ ہوگی کہ  سامعین کو ایک زبردست تجبرہ فراہم کیا جائے گا۔

ان اجلاس کے علاوہ ، کیرالہ آرٹس اینڈ کرافٹس ولیج (کے اے سی وی) کے دورے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے جو مندوبین کو ہندوستانی فنون و دستکاری سے روشناس کرائے گا اور شرکاء کو دستکاری کے افراد سے بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ شام کو ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جو ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کی ایک دلکش جھلک پیش کریں گے۔ تقریبات کے دوران مقامی پکوان اور موٹے اناج پر مبنی کھانا بھی پیش کیا جائے گا تاکہ شرکاء کو ہندوستان کے  طورطریقوں اور عمدہ کھانوں کا  تجربہ ہو سکے اور اس سے وپ ،محظوظ ہوسکیں۔

اختتامی مکمل اجلاس  کلیدی نتائج کی نشاندہی کرنے اور اتفاق رائے کے نکات پرجی 20 کو بااختیار بنانے کی ترجیحات میں کارروائیاں قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

جی20 امپاورانسیپشن میٹنگ کے اختتامی مکمل اجلاس میں خواتین کی زیر قیادت ترقی پر اپنے اجتماعی یقین کا اعادہ کیا اور اس مفروضے کو باطل کرنے کا عہد کیا کہ  یہ فوری، پرعزم،جرات مندی اور اتحاد کے ذزیعہ انقلابی کارروائیوں کے ذریعہ صنفی فرق (عالمی معاشی فورم 2022) کو ختم کرنے میں 132 سال  لے گا۔

مختلف اجلاس  میں موضوعاتی  مذاکرات اورمباحثہ جی20 امپاور  کی کمیونیک میں دکھائی دیں گے اورجی20 رہنماؤں کو سفارشات کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔ تمام بین الاقوامی اجلاس میں اہم واقعات اور ضمنی واقعات کے نتائج سے سامنے آنے والے اتفاق رائے کے نکات جی20 امپاور2023 کے لیے کمیونیک کا حصہ ہوں گے۔

ہندوستان کا ماننا ہے کہ جی20 امپاور کا اقتصادی خوشحالی کی طرف ترقی کے اگلے مرحلے کا ایجنڈا طے کرنے میں ایک اہم رول ہے جبکہ ہم خواتین کو ایک بہتر کل کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کے مرکز میں رکھتے ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے  آگرہ میں امپاور انسیپشن میٹنگ میں کہا ’’اگر آپ اپنا مستقبل درست کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ مستقبل کے لیے تیار رہنا چاہتے ہیں، تو  یہ بات یقینی بنائیں کہ خواتین ہی مذاکرات کے مرکز میں ہیں اور خواتین آپ کے فیصلے میں مرکزی رول ادا کرتی ہیں ‘‘۔

*************

 

ش ح۔ ح ا ۔ م ش

U. No.3638



(Release ID: 1913202) Visitor Counter : 163