محنت اور روزگار کی وزارت

جی-20 ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ گوہاٹی، آسام میں (3-5 اپریل) منعقد ہو رہی ہے

Posted On: 02 APR 2023 6:17PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی20 کی صدارت کے تحت ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کی دوسری میٹنگ آسام کے گوہاٹی شہر میں 03 سے 05 اپریل 2023 تک منعقد ہونے والی ہے۔ تین روزہ پروگرام میں شرکت کے لیے 19 جی 20 رکن ممالک، 7 مہمان ممالک اور 5 بین الاقوامی تنظیموں کے 72 سے زائد مندوبین گوہاٹی پہنچ چکے ہیں۔

ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کے پاس سب کے لیے مضبوط، پائیدار، متوازن اور ذریعہ معاش سے بھرپور ترقی کے لیے ترجیحی لیبر، روزگار اور سماجی مسائل کو حل کرنے کا مینڈیٹ ہے۔ وزارت محنت اور روزگار(ایم او ایل ای)، حکومت ہند، ہندوستان کی جی 20صدارت میں ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کے لیے نوڈل وزارت کے طور پر کام کر رہی ہے۔

جی-20 ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ ہندوستان کی جی20 صدارت میں ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ - 2023 کے لیے 3 اہم ترجیحی شعبوں کے نتائج پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ تینوں شعبے درج ذیل ہیں( i) عالمی مہارت کے فرق کو پورا کرنا( ii)۔ جی آئی جی  اور پلیٹ فارم کی معیشت اور سماجی تحفظ( iii)۔ اجتماعی تحفظ کے لیے پائیدار فنڈنگ۔

کل میٹنگ کے پہلے دن مختلف ترجیحی شعبوں جیسے اکیڈمک ورکنگ گروپ، ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ، فنانس ٹریک، جی 20 انٹرپرینیورشپ ریسرچ سینٹر اور ایل20 اور بی20 گروپس پر توجہ مرکوز کرنے والے سیشنز دیکھیں گے۔

ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ کے دوران، اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے وزارتی اعلامیہ اور نتائج کی دستاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جی20 ممالک میں اس کے حتمی نفاذ کے ذریعے عالمی معیشت کی مستقبل کی سمت کا تعین کرنے کے لیے یہ اعلامیہ انتہائی اہم ہے۔

جی-20 ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی تین روزہ میٹنگ میں آسام کے ثقافتی ورثے کی نمائش کرنے والے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3632



(Release ID: 1913136) Visitor Counter : 120