کانکنی کی وزارت

کانکنی کی وزارت  کےذریعہ جی 20 انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی ) کی میٹنگ اور تقریب کا اہتمام گاندھی نگرمیں


کانکنی کے  سکریٹری وویک بھاردواج ’’توانائی کی حفاظت اور متنوع سپلائی چینز‘‘ پر اجلاس کی صدارت کریں گے

Posted On: 02 APR 2023 1:08PM by PIB Delhi

اس سال جی 20 میٹنگیں ہندوستان کی صدارت میں منعقد  کی جارہی ہیں ۔ کانکنی کی  وزارت جی 20 کے تحت انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ کے غور و خوض  میں  شرکت کرنے والی وزارتوں میں سے ایک ہے۔ ای ٹی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ فروری 2023 میں بنگلورو، کرناٹک میں ہوئی تھی اور ای ٹی ڈبلیو جی  کی دوسری گاندھی نگر، گجرات میں 2 سے 4 اپریل 2023 تک منعقد کی جائے گی۔

ای ٹی ڈبلیو جی  کی دوسری میٹنگ میں، کانکنی کے سکریٹری  جناب  وویک بھاردواج کل (3اپریل 2023)  کو’’توانائی کی حفاظت اور متنوع سپلائی چینز‘‘ کے  موضوع پر  ہونے والے اجلاس کی چیئر پرسن، سی ای اے کے ساتھ صدارت کریں گے ۔  اس  اجلاس کے دوران  کانکنی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری کے ذریعہ اس موضوع پر ایک پریزنٹیشن بھی دی جائے گی۔ میٹنگ کا مقصد اس معاملے پر پہلی ای ٹی ڈبلیو جی کے دوران ہونے والی بات چیت پر اراکین کی رائے پر غور کرنا ہے۔ دوسری ای ٹی ڈبلیو جی  کے دوران ہونے والی بات چیت  میں اس معاملے پر ہندوستانی  صدارت کے لئے  نتائج کے سلسلے میں وسیع فریم ورک فراہم کرایا جائے گا۔

اس دوسری ای ٹی ڈبلیو جی  کے دوران، کانکنی  کی وزارت کے  سکریٹری ’’بین الاقوامی تعاون کے ذریعے اہم معدنیات کی سپلائی چین میں خطرے سے نمٹنے‘‘ کے موضوع پر ایک اسٹڈی رپورٹ بھی جاری کریں گے۔ یہ اسٹڈی کانوں کی وزارت نے اس معاملے پر پوری دنیا کے لیے ایک مجموعی تصویر  قائم کرنے کے مقصد سے شروع کی ہے۔

اس معاملے پر مزید غور و خوض اور ایک بڑے اسپیکٹرم سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک ضمنی تقریب  منعقد کی جائے گی۔ اس ضمنی تقریب کا اہتمام  3اپریل 2023 کو   14:00 سے 16:30 بجے تک کیا جائے گا۔ نئی اور قابل تجدید توانائی  کی وزارت کے اشتراک نالج پارٹنر  کے طور پر سی ای ای ڈبلیو اور اے ڈی بی   کے تعاون سے  کیا جا رہا ہے۔ ضمنی تقریب کا موضوع’’توانائی کے ٹرانزیشن  کو آگے بڑھانے کے لیے قابل تجدید کے ذرائع اور اہم معدنیات کی سپلائی چینز کو متنوع بنانا‘‘ ہے۔

اس ضمنی تقریب میں دو پینل مباحثے بھی ہوں گے۔ پہلا پینل ’’قابل تجدید توانائی کی سپلائی چینز کا حصول‘‘ کے موضوع پر بحث کرے گا اور دوسرا پینل ’’پیداوار میں اضافہ اور سرکلرٹی کو بڑھا کر معدنیات کی ویلیو چین کو مضبوط بنانا‘‘ کے موضوع پر بحث کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3621



(Release ID: 1913089) Visitor Counter : 85