وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 3 اپریل کو سی بی آئی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کریں گے
Posted On:
02 APR 2023 9:48AM by PIB Delhi
وزیر اعظم ممتاز خدمات کے لیے صدر پولیس میڈل اور سی بی آئی کے بہترین تفتیشی افسران کے لیے گولڈ میڈل تفویض کریں گے۔
وزیر اعظم سی بی آئی کے ڈائمنڈ جوبلی جشن کے سال کے موقع پر ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکہ جاری کریں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 اپریل کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں دوپہر 12 بجے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔
پروگرام کے دوران، ممتاز خدمات کے لیے صدر کا پولیس میڈل اور سی بی آئی کے بہترین تفتیشی افسروں کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں کے لیے تفویض اعزازات کی ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیر اعظم ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو تمغوں سے نوازیں گے۔ وزیر اعظم شیلانگ، پونے اور ناگپور میں سی بی آئی کے نو تعمیر شدہ آفس کمپلیکس کا افتتاح بھی کریں گے۔ وہ سی بی آئی کے ڈائمنڈ جوبلی جشن کے سال کے موقع پر ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکہ جاری کریں گے۔ وہ سی بی آئی کا ٹویٹر ہینڈل بھی لانچ کریں گے۔
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا قیام یکم اپریل 1963 کو حکومت ہند کی وزارت داخلہ کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا۔
*****
U.No. 3617
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1913059)
Visitor Counter : 128
Read this release in:
Marathi
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam