وزارتِ تعلیم

یوواسنگم (مرحلہII)کے لیے، 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1000 نوجوانوں کی شرکت کے لیے آن لائن اندراج شروع


یووا سنگم کا پہلا راؤنڈ ، 29  راؤنڈز کے ذریعے ہندوستان کی 22 ریاستوں کا دورہ کرنے والے 1200 نوجوانوں کی زبردست شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Posted On: 01 APR 2023 3:32PM by PIB Delhi

یووا سنگم(مرحلہ II) کے لیے اندراج، آج ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے شروع ہوا۔ اس میں ہندوستان کی 23 ریاستوں  نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1000 نوجوانوں کی شرکت ہوئی۔اس اقدام کے تحت اپریل اور مئی 2023 کے مہینوں میں جستجو کے دورے کئے جائیں گے۔ وہ 45 سے 50 کے گروپ میں جوڑی بنائی گئی ریاست کا سفر کریں گے۔ یہ پرتن (سیاحت)، پرمپرا (روایات)، پرگتی (ترقی)، پرودیوگک (ٹیکنالوجی) اور پراسپر سمپرک (عوام سے عوام کا رابطہ) کے پانچ کلیدی وسیع شعبوں کے تحت، مختلف پہلوؤں کا ایک عمیق، کثیر الجہتی تجربہ فراہم کرے گا۔ پروگرام کی مدت کے دوران،طالب علم زبان، ادب،کھانوں، تہواروں، ثقافتی تقریبات اور سیاحتی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ مختصر یہ کہ انھیں بالکل الگ جغرافیائی اور ثقافتی منظر نامے میں زندگی گزارنے کا اوّلین تجربہ حاصل ہوگا۔

اس پورٹل پر 18 سے 30 سال کی عمر کے وہ دلچسپی رکھنے والے نوجوان اندراج کراسکتے ہیں جنھیں خصوصی طور پر اس مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔https://ebsb.aicte-india.org/

یووا سنگم کا پہلا راؤنڈ حال ہی میں اختتام پذیر ہوا ہے جس میں 1200 نوجوانوں کی زبردست شرکت دیکھی گئی، جو کہ فروری – مارچ 2023 کے دوران شمال مشرقی خطے پر مرکزی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، 29 راؤنڈز کے ذریعے 22 ریاستوں کا دورہ کرنے والے تھے۔ اس سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کی حقیقی معنوں میں نمائندگی ہوئی ہے۔

ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت ’یووا سنگم‘ کی اس پہل کو ،مختلف وزارتوں کی مشترکہ کوششوں کے طور پر تصور کیا گیا ہےجس کا مقصدعوام کو عوام سے منسلک کرنے اور ملک بھر کے نوجوانوں میں ہمدردی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ یہ پہل، پروگرام میں حصہ لینے والے ہزاروں نوجوانوں کے درمیان افہام وتفہیم کا جذبہ پیدا کر رہی ہے، جس کی صدا پورے ملک میں گونچے گی اور یہ صحیح معنوں میں شریشٹھ بھارت کی تعمیر میں بہت زیادہ تعاون کرے گی۔

*****

U.No. 3601

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1912871) Visitor Counter : 131