عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پی آر آئی کے نمائندوں سے اپیل کی  کہ وہ وزیر اعظم مودی کی فلاحی اسکیموں کو آخری میل تک لے جائیں


اتر پردیش کے امروہہ ضلع سے تعلق رکھنے والے پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی آر آئی وزیر اعظم مودی کے عوام پر مرکوز اقدامات اور پروگراموں کو لوگوں تک پہنچا ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ نچلی سطح کے لوگوں سے براہ راست رابطے میں ہیں

مودی نچلی سطح کی جمہوریت کی علامت ہے جو کسی بھی خاندانی سیاست سے آزاد ہے کیونکہ وہ خود نچلی سطح سے  اوپراٹھے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

سب کا پریاس کے ساتھ، مرکز گزشتہ 8 برسوں کے دوران بہت سی اسکیموں کو 100 فیصد  تکمیل  کے قریب لانے میں کامیاب رہا ہے

Posted On: 01 APR 2023 1:26PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیراعظم کےدفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج پی آر آئی کے نمائندوں سے اپیلکی  کہ وہ وزیر اعظم مودی کی فلاحی اسکیموں کو آخری میل تک لے جائیں۔

اتر پردیش کے امروہہ ضلع سے تعلق رکھنے والے پنچایتی راج ادارے کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے عوام پر مرکوز اقدامات اور پروگراموں کو لوگوں تک پہنچانے میں  سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ نچلی سطح کے لوگوں سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں پنچایتوں کو مسلسل بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  منتخب  نمائندے  ہونے کے ناطے پی  آر آئیز  معاشرے کے سب سے نچلے طبقے میں سب سے زیادہ ضرورت مند  لوگوں کو جانتے ہیں اور  وہ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ووٹ بینک کو مدنظر رکھے بغیر فوائد ان تک پہنچیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جناب مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ملک نے یہ عزم کیا ہے کہ 100 فیصد استفادہ کنندگان کو فائدہ پہنچایا  جائے۔ جب اسکیموں کی 100 فیصد کوریج ہوتی ہے تو ٹشٹی کرن کی سیاست ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں رہتی۔‘‘

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ مودی نچلی سطح کی جمہوریت کی علامت ہیں جو کسی بھی خاندانی سیاست سے آزاد ہے کیونکہ وہ خود نچلی سطح سے اوپر اٹھے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے اور پی آر آئی کے نمائندوں کی صوابدید کے ذریعے مرکزی فنڈز کے موثر استعمال کے ساتھ اختیارات کو غیر مرکزیت والا بنانے  پر زور دیا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا پنچایتی راج اداروں اور نچلی سطح کی جمہوریت پر یقین اس حقیقت سے عیاں ہے کہ 70 سال بعد ان کی مداخلت کی وجہ سے پہلی بار جموں و کشمیر ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات  کرائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ترقیاتی پروگراموں کی وقتی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا اور کسی بھی معیار کے ساتھ سمجھوتہ کیے بغیر منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے لیے نئی ٹیکنالوجیز اور اختراعات کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب مودی نے مئی 2014 میں اقتدار سنبھالا تو ملک کی تقریباً نصف آبادی بیت ٹوائلیٹ، مکانات، ویکسینیشن، بجلی کنکشن اور بینک اکاؤنٹس جیسی سہولیات سے محروم تھی۔ انہوں نے کہا ’سب کا پریاس‘ کے ساتھ، مرکز گزشتہ 8 برسوں کے دوران بہت سی اسکیموں کی 100 فیصد کے قریب  تکمیل  میں کامیاب رہا ہے۔ امرت کال کے اگلے 25 برسوں میں ہندوستان کو دنیا میں صف اول کا لک بنانے کا ایک نیا عزم ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نچلی سطح  کی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور لوگوں کو حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے پی آر آئی کے نمائندوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پی آر آئی سے کہا کہ انہیں دیہی ہندوستان میں سرکاری اسکیموں کی زیادہ سے زیادہ رسائی اور اس کے استعمال کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل  کو ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے تاکہ کوئی بھی محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا، مودی حکومت نے کئی مواقع پر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی مرکزی اسکیم کے لیے فنڈز کی کوئی بھی کمی نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3599


(Release ID: 1912833) Visitor Counter : 114