مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ، ڈاک خانوں میں دستیاب کرائے گئے

Posted On: 01 APR 2023 8:30AM by PIB Delhi

دیر رات گئے  ایک پیشرفت میں، وزارت خزانہ نے مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹس2023 کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا اور اسے فوری طور سے 1.59 لاکھ ڈاک خانوں میں دستیاب کرایا گیا ہے۔ اس اسکیم کا اعلان، 24-2023 کے بجٹ میں مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی یاد میں کیا گیا تھا اور یہ لڑکیوں سمیت خواتین کی مالی شمولیت اورانہیں بااختیار بنانے کی تئیں ایک اہم قدم ہے۔

دو سال کی مدت کی یہ اسکیم ، لچکدار اور سرمایہ کاری اور دو لاکھ کی زیادہ سے زیادہ حد کے ساتھ، جزوی واپسی کے اختیارات سمیت سہ ماہی 7.5 فیصد مرکب سود کا پرکشش اور مقررہ سود پیش کرتی ہے۔ یہ اسکیم 31 مارچ 2025 تک، دو سال کی مدت کے لیے  ہے۔

قومی بچت (ماہانہ آمدنی اکاؤنٹ) اسکیم، 2019 میں قومی بچت (ماہانہ آمدنی اکاؤنٹ) (ترمیمی)، اسکیم، 2023 کے ذریعے ترمیم کی گئی ہے۔ اور  ایک اکاؤنٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی حد کت چار لاکھ پچاس ہزار روپئے سے بڑھا کر 9 لاکھ روپئے کردیا گیا ہے۔ یکم اپریل 2023 سے مشترکہ اکاؤنٹ کے لیے  یہ رقم 9 لاکھ روپئے سے 15 لاکھ روپئے ہے۔ اسی طرح سینر سٹیزن بچت اسکیم 2019 میں سینئر سٹیزن بچت (ترمیمی) اسکیم، 2023 کے ذریعے ترمیم کی گئی ہے اور سرمایہ کاری کی زیادہ سے زیادہ حد کت  15 لاکھ روپئے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپئے کردیا ہے، جس کا نفاذ آج سے ہوگا۔

سیونگ ڈیپازٹ اور پی پی ایف کے علاوہ تمام چھوٹی بچت اسکیموں پر  سود کی شرحوں میں بھی، یکم اپریل سے 2023 سے اضافہ کردیا گیا ہے۔ ان اقدامات سے پوسٹ آفس کے چھوٹے بچت والے صارفین کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا اور خاص طور پر پوسٹ آفس کے ذریعے ان اسکیموں میں، دیہی علاقوں میں اور لڑکیوں، خواتین، کسانوں، کاریگروں، برگزیدہ شہریوں، فیکٹری کے ورکروں، سرکاری ملازمین، چھوٹے تاجروں اور معاشرے کے دیگر طبقات سے مزید سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے گا۔انہیں چھوٹی بچت اسکیموں میں اپنی سرمایہ کاری پر بہتر منافع حاصل ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لیے براہ کرمwww.indiapost.gov.in.ملاحظہ کریں۔

*****

U.No. 3597

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1912831) Visitor Counter : 233