وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر انڈین انفارمیشن سروس آفیسرز کی اختتامی تقریب میں شامل ہوئے
’’انڈین انفارمیشن سروس ہندوستان کے سرکاری اطلاعاتی نظام کی فرنٹ لائن محافظ ہے‘‘
ہندوستان کو نئے اطلاعاتی نظام کو شکل دینے اور تیار کرنے میں یکساں شراکت دار بننا ہوگا:جناب انوراگ ٹھاکر
ڈیجیٹل عوامی مقامات کو جمہوری بنانے سے حاصل ہونے والے فائدے کو غلط اطلاعات سے کم نہیں ہونے دیا جانا چاہئے:جناب ٹھاکر
جناب ٹھاکر نے انڈیا@2047 کے لیے مواصلات کے پانچ سی ایس منتردیئے
Posted On:
31 MAR 2023 6:37PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج کہا ہے کہ انڈین انفارمیشن سروس ہندوستان کی سرکاری اطلاعاتی نظام کی فرنٹ لائن محافظ ہے، جو ہندوستان کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور ہندوستان کی حکمرانی کے جمہوری ڈھانچے کی حفاظت کرتی ہے۔ نئی دہلی میں 2019-2018 اور 2020 بیچ کے انڈین انفارمیشن سروس کے افسران کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ انڈین انفارمیشن سروس(آئی آئی ایس)فخر سے اور بہت ہی وسیع انداز میں مواصلت اور آؤٹ ریچ کا کردار ادا کرتی ہے۔
انڈین انفارمیشن سروس کے ساتھ ساتھ وزار ت کے اعلیٰ افسران اورا نڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن ، نئی دہلی کے ٹرینی افسران پر مشتمل اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ جلد ہی اِن افسران کو لوگوں سے مکالمہ کرنے کا اہم رول سونپا جائے گا۔مختلف میڈیا کے توسط سے مرکزی سرکار کی پالیسیوں اور پروگرام کے بارے میں اہم معلومات کی تشہیر اِن کی ذمہ داری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ افسران ایک ایسے وقت میں سروس میں داخل ہورہے ہیں کہ جب محض 280-کیریکٹر کا ٹوئٹ دنیا بھر میں 8ارب کی آبادی کو متاثر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ ٹیکنالوجی سے چلنے والے اس عہد میں افسران زیادہ قابل اعتماد اور مکمل معلومات فراہم کرنے کے لئے غیر سرکاری معلومات کی تشہیر کرنے والوں کےساتھ مقابلہ آرائی کریں گے۔میڈیا پس منظر کو مسلسل شکل دینے والی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ساتھ انہوں نے افسران کو جدید آلات ، رویوں سے اچھی طرح واقف ہونے کی ترغیب دی اور ساتھ ہی ناظرین کے ساتھ مؤثر ڈھنگ سے جڑنے اور ہمارے پیغامات کو لوگوں تک بہتر طریقے سے پہنچانے کو کہا۔ انہوں نے افسران کو سرگرم طریقے سے شہریوں کے ساتھ جڑنے کے نئے مواقع کی تلاش کرنے اور ان کا پتہ لگانے کے لئے متحرک کیا۔
جناب ٹھاکر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آگے کا کام چیلنجوں سے بھرا ہے۔ انہوں نے 5سی منتر کی پیش کی ، جو انڈیا 2047@ کے لئے مواصلات کی رہنمائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 5 سی منتر یہ ہے۔
- شہریوں پر مرکوز مواصلت-مواصلت شہریوں کی ضرورتوں اور مفادات پر مرکوز ہونی چاہئے، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ یہ سب کے لئے آسان ، شمولیاتی اور سمجھنے لائق ہو۔
- ٹارگیٹ آڈیئنس کے ساتھ کو –کریئٹ- یہ یقینی بنانے کے لئے مواصلات اور پیغامات کی تعمیر اور ڈیزائن میں ہدف شدہ ناظرین کو شامل کریں کہ یہ ضروری ہے اور ان کے ساتھ میل کھاتا ہے۔
- تعاون-بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرکام کریں اور ایک دوسرے کی طاقت اور مہارت کا فائدہ اٹھائیں۔
- غورو فکر-ضرورت کے مطابق اصلاح اور شمولیت کے لئے مواصلاتی حکمت عملیوں کے اثرات کی عکاسی کرنے اور اس کا تجزیہ کرنے کے لئے وقت نکالیں۔
- صلاحیت سازی-مواصلاتی شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور چیلنجوں کے عین مطابق ہونے کے لئے مہارت اور معلومات کا مسلسل فروغ۔
جناب ٹھاکر نے اپنے خطاب میں اس وقت کا تقابل کیا ، جب سروس کا قیام عمل میں آیاتھا اور جب جنگ کے بعد عالمی اطلاعاتی نظام شکل اختیار کررہا تھا اور کہا کہ اب ہم جغرافیائی –سیاسی لائنوں کی شکل میں ایک وباء کے بعد کے نئے اطلاعاتی نظام کی پیدائش کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ صف بندی کو دوبارہ ترتیب دیا جا رہا ہے اور جیو اسٹریٹیجک خدشات کو دور کیا جا رہا ہے۔ بھوری رنگ میں بگ ٹیک کا زبردست غلبہ نئے انفارمیشن آرڈر کے بنیادی حصے میں ہے۔ایک بار پھرہم مغرب کو نئے اطلاعلاتی نظام کو شکل دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، جس میں بگ ٹیک ان کے ساتھ مضبوطی سے منسلک ہے۔’’وزیر موصوف نے خبردار کیا کہ اس سے قومی ریاستوں کی خودمختاری ختم ہو سکتی ہے،تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ ان کے لیے کیا بہترہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں افسروں کے لیے ایک کردار ہے، جنہیں بیرونی طور پر نافذ کردہ اطلاعاتی حکم نامے کے خلاف ایک محافظ بننا چاہیے۔‘‘ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر نئے اطلاعاتی نظام کو شکل دینے اور اسے قائم کرنے میں برابر کا حصہ دار ہونا چاہیے۔
وزیرموصوف نے مزید کہا کہ افسران کا بنیادی کام ایشوز کی ایک اطلاعاتی سمجھ کو بڑھاوا دینا ہوگا، تاکہ عوام پوری طر ح سے مطلع ہوسکے۔ ایک عوامی پیغام کے لئے جو غلط معلومات ہے، وہ ملک کو کمزور کرتا ہے۔اس کے اداروں کو داغدار کرتا ہے اور منتخبہ حکومت پر اعتماد کو کمزور کردیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غلط جذبے سے کی گئی غلط تشہیر سے متاثرہ عوامی معلومات جمہوریت اور قومی مفادات کے لئے خطرناک ہے۔اس انفوڈیمک کے خطرے پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ تکنیکی پلیٹ فارموں کے ذریعے عوامی مقامات کو جمہوری رنگ دینے کا بلاشبہ مثبت اثر پڑا ہے، جس سے مقبول بحث و مباحثے اور اطلاعات میں نیچے سے اوپر کی حصے داری کی اجازت ملتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ افسوسناک اور منصوبہ بند غلط اطلاع خواہ وہ داخلی ہو یاباہری، عوامی مقامات کی اِس جمہوریت سازی کے مثبت فوائد کے خلاف کام کرتی ہے۔جناب ٹھاکر نے افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل عوامی مقامات کو جمہوری بنانے سے ہونے والے فائدے کو غلط اطلاعات سے کم نہیں ہونے دینا چاہئے۔
جناب انوراگ ٹھاکر تینوں بیچوں کے 52افسران کو اِس باوقار ادارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اِتنے سارے نوجوان ، پُرجوش افسران کو دیکھ کر انتہائی خوش ہیں، جو ملک کی خدمت کے لئے اپنی توانائی وقف کرنے کے لئے بے چین اور تیار ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(31.03.2023)
(U: 3581)
(Release ID: 1912737)
Visitor Counter : 119