مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کچرے سے مبرا شہروں کے لیے 1.7 ملین   افراد کا عہد، خواتین نے شہروں میں قیادت کی


خواتین نے 3000 سے زائد شہروں میں کچرے سے مبرا بھارت کے لیے سووَچھ مشعل مارچ ریلی کی قیادت کی

’’میں اپنے شہر کو کچرے سے مبرا بنانے کا عہد کرتا ہوں‘‘

Posted On: 31 MAR 2023 3:57PM by PIB Delhi

اولین سووَچھ مشعل مارچ قابل دید رہا کیونکہ مختلف شہروں کے باشندگان نے کوڑا کرکٹ سے مبرا شہروں کے لیے ریلی نکالنے کے مقصد سے خود کو متحرک کیا اور ملک بھر میں صفائی ستھرائی مہم اور صفر کچرا پروگراموں کا انعقاد کیا۔ کشمیر کے بارامولا سے لے کر تمل ناڈو کے تیرو وُرو تک، تبدیلی لانے والی خواتین نے شہری صفائی ستھرائی کے تئیں اپنی عہد بندگی کا اظہار کیا۔

ہر ایک مشعل مارچ نے صفائی ستھرائی کو لے کر برتاؤ میں تبدیلی لانے کی اپیل کی۔ سووَچھ مشعل مارچ ریلیاں 29، 30 اور 31 مارچ 2023 کو منعقد کی گئیں، کچرے کے خلاف جدوجہد میں اضافے اور بھارت کو کچرے سے مبرا بنانے کے لیے، ان ریلیوں میں ملک بھر کے 3000 سے زائد شہروں اور قصبوں کی لاکھوں صفائی ستھرائی خاتون سورماؤں کو یکھا گیا۔ شہری منظرنامے کو تبدیل کرنے کے لیے ملک کے تمام کونوں سے شامل ان خواتین کا سفر باعث ترغیب ہے۔ سووَچھ مشعل مارچ کا مقصد شہریوں کو ’کچرے سے مبرا شہروں‘ کے ہدف کے تئیں وارڈ کی سطح پر تیار کرنے کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہے۔

اولین مشعل مارچ صفر کچرے کے بین الاقوامی دن کی ماقبل شام شروع ہوا۔ شہریوں (خصوصاً خواتین سووَچھتا قائدین جنہیں ’سووَچھتا دوتوں‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) نے جوش و خروش کے ساتھ کچرا سے مبرا شہروں کی تعمیر سے متعلق اپنی عہدبندگی کو مضبوط کرنے کے لیے اس میں حصہ لیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں کو رضاکارانہ طور پر حصہ لیتے اور ان ریلیوں میں سووَچھتا کے جذبے کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

  

مدھیہ پردیش میں بھوپال اور اُجین جیسے پریمئر سووَچھتا چیمپئن شہروں میں خواتین کی قیادت والی سووَچھ مشعل مارچ ریلیوں میں رات کے ساتھ ساتھ دن کے وقت بھی بڑی تعداد میں شہریوں کی شراکت داری دیکھی گئی۔

مغربی بنگال کے مدھیہ گرام اور گھاٹل شہروں میں 30 مارچ 2023 کو رام نومی کے مبارک موقع پر سووَچھ مشعل مارچ کی قیادت کرنے کے لیے خواتین آگے آئیں۔

 

سووَچھ مشعل مارچ کے لیے لوگوں میں اتنا زیادہ جوش و خروش تھا کہ وہ نہ صرف بڑی تعداد میں کندھے سے کندھا ملا کر چلے، بلکہ بڑی تعداد میں عوامی شراکت داری کو بھی بڑھاوا دیا اور اترپردیش کے متھرا میں خصوصی مارچ کے حصے کے طور پر کیرتن کرکے یکجہتی کا جذبہ پیدا کیا۔

ملک کے جنوبی حصے میں، تلنگانہ کے شہروں اور قصبوں میں بڑی تعداد میں چند پرجوش شراکت داروں نے مشعل مارچ نکالا۔وارنگل، یلندو، کوتھرا اور کئی دیگر شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔

اس کے علاوہ، سووَچھ مشعل مارچ ریلیوں کے تمام شراکت داروں نے صفائی ستھرئی کی بنیادی قدر قیمت بتانے والے پیغام پر عمل کرنے، دوسروں تک پہنچانے، اپنانے اور پھیلانے کے لیے سووَچھتا کا عہد کیا۔

 

 

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6566


(Release ID: 1912671) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu