تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، امداد باہمی کی وزارت کوآپریٹو سیکٹر سے وابستہ لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے


امداد باہمی کی وزارت کی درخواست پر، ایک تاریخی فیصلے میں، سپریم کورٹ نے آج سہارا گروپ کی 4 کوآپریٹو سوسائٹیوں کے تقریباً 10 کروڑ سرمایہ کاروں کو رقم واپس کئے جانے کا حکم دیا

اس فیصلے سے سہارا گروپ کی چار کوآپریٹو سوسائٹیز کے تقریباً 10 کروڑ سرمایہ کاروں کو رقم واپس مل جائے گی

ریٹائرڈ جج جناب آر سبھاش ریڈی کی نگرانی میں امداد باہمی کی وزارت سرمایہ کاروں کو ادائیگی کے عمل کی نگرانی کرے گی اور اس سلسلے میں فوری کارروائی کی جائے گی

امداد باہمی کی وزارت کی یہ کوششیں اس بات کی عکاس ہیں  کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے

Posted On: 29 MAR 2023 9:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، امداد باہمی کی وزارت کوآپریٹو کے شعبے سے وابستہ لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اس سمت میں امداد باہمی کی وزارت کی درخواست پر ایک تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ نے آج سہارا-سیبی ریفنڈ اکاؤنٹ سے سہارا گروپ کی 4 کوآپریٹو سوسائٹیوں کے تقریباً 10 کروڑ سرمایہ کاروں کو رقم کی واپسی کا حکم دیا۔

سہارا گروپ کی چار سوسائٹیز- سہارا کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، سہارا یونیورسل ملٹی پرپز سوسائٹی لمیٹڈ، ہمارا انڈیا کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ اور اسٹارز ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ، مارچ 2010 اور جنوری، 2014 کے درمیان ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ، 2002 کے تحت رجسٹرڈ تھیں۔ ملک بھر سے ان کوآپریٹو سوسائٹیز کے جمع کنندگان کو رقم کی عدم ادائیگی کے حوالے سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سوسائٹیز کو نوٹس جاری کیے گئے اور اس سلسلے میں سنٹرل رجسٹرار کے روبرو سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سینٹرل رجسٹرار نے سوسائٹیز کو ہدایت دی  کہ وہ سرمایہ کاروں کو ان کی جمع شدہ رقم ادا کریں اور سوسائٹیز کو نئے ڈپازٹس لینے اور موجودہ رقم کی تجدید کرنے سے روک دیا۔ امداد باہمی کی وزارت نے جمع کنندگان سے موصول ہونے والے تقریباً 1.22 لاکھ دعوؤں کو ڈیجیٹائز کیا اور ادائیگی کے لیے ان کمیٹیوں کو بھیج دیا، لیکن کمیٹیوں نے اس سلسلے میں ضروری کارروائی نہیں کی۔ ان سوسائٹیوں کے جمع کنندگان سے روزانہ  اپنی سرمایہ کاری کی ادائیگی کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی ہدایت کے مطابق، تعاون کی وزارت نے اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا ہے اور اقتصادی امور کے محکمہ، محصولات محکمہ ، سیبی، ایس ایف آئی او اور ای ڈی وغیرہ کے ساتھ اس سلسلے میں کئی میٹنگیں کی ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیٹس رپورٹ اور معاملے کے حل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی  گئی ہے۔ سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ سہارا-سیبی ریفنڈ اکاؤنٹ سے 5,000 کروڑ روپے کی رقم  سہارا گروپ کی چار کوآپریٹو سوسائٹیوں کے جمع کنندگان کو ادائیگی کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ امداد باہمی کی وزارت کی یہ کوششیں اس بات کی عکاس ہیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

امداد باہمی کی وزارت کی طرف سے دائر درخواست پر، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سہارا-سیبی ریفنڈ اکاؤنٹ میں بقایا رقم میں سے 5 ہزار کروڑ روپے سہارا گروپ کی کوآپریٹو سوسائٹیز کے سرمایہ کاروں کو رقم کی واپسی کے لیے مرکزی رجسٹرار کو منتقل کیے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے مقرر کردہ ریٹائرڈ جج جناب آر سبھاش ریڈی کی نگرانی میں اور وکیل جناب گورو اگروال کے تعاون سے سنٹرل رجسٹرار 9 ماہ میں ادائیگی کا عمل مکمل کریں گے۔ سرمایہ کاروں کو ادائیگی ایک شفاف عمل کے ذریعے سہارا سوسائٹیز کے جائز سرمایہ کاروں کو ان کے بینک کھاتوں کے ذریعے ان کی شناخت اور ڈپازٹ کے مناسب ثبوت کی بنیاد پر کی جائے گی۔

امداد باہمی کی وزارت ،سپریم کورٹ کے مقرر کردہ ریٹائرڈ جج جناب آر کے سبھاش ریڈی کی نگرانی میں، جلد ہی سہارا گروپ کی کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے جائز سرمایہ کاروں کو ایک مناسب شفاف طریقہ کار کے ذریعے ادائیگی کا عمل شروع کرے گی، جس سے کروڑوں سرمایہ کار اور ان کے خاندان راحت ملے گی۔

 

**********

 

)ش ح ۔ ش م۔ ع ر)

U-3560


(Release ID: 1912507) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada