صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

رام نومی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد

Posted On: 29 MAR 2023 6:21PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے رام نومی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا ہے، ’’رام نومی کے مبارک موقع پر، میں اپنے تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔‘‘

مریادا پرشوتم بھگوان رام کی پیدائش کی سالگرہ کے طور پر منایا جانے والا مسرت و خوشحالی کا یہ تیوہار ہمیں بے لوث خدمت کا پیغام دیتا ہے اور محبت، رحمدلی، انسانیت اور قربانی کے راستے پر چلنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔ بھگوان رام کی زندگی فضل اور قربانی کی عمدہ مثال ہے اور یہ ہمیں ایک باوقار اور نظم و ضبط پر مبنی زندگی بسر کرنے کا درس دیتی ہے۔

آئیے ہم اپنی زندگی کے ہر شعبے میں مریادا پرشوتم بھگوان رام کے نظریات کو داخل کریں، اور بھارت کو ایک شاندار ملک بنانے کے لیے خود کو وقف کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3499


(Release ID: 1912016) Visitor Counter : 115