بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی رنیوایبل انرجی لمیٹڈ  نے اپنے گرین امونیا پلانٹ کے لیے 1300 میگا واٹ کی چوبیسوں گھنٹے آر ای بجلی کی فراہمی کے لیے گرینکو زیرو سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ٹرم شیٹ پر دستخط کیے



Posted On: 29 MAR 2023 3:33PM by PIB Delhi

دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ معاہدہ صنعتی کلائنٹ کے لیے چوبیسوں گھنٹے قابل تجدید توانائی کی فراہمی کی فراہمی کے لیے دنیا کے واحد سب سے بڑے معاہدے میں سے ایک ہے
 

این ٹی پی سی رنیوایبل  انرجی لمیٹڈ، جو کہ  این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے، نے ہندوستان کے کاکیناڈا میں گرینکو کے آئندہ گرین امونیا پلانٹ کو بجلی دینے کے لیے چوبیسوں گھنٹے 1300 میگا واٹ آر ای بجلی کی  سپلائی کی خاطر گرینکو زیرو سی پرائیویٹ لمیٹڈ (گرینکو گروپ کی ایک کمپنی) کے ساتھ ٹرم شیٹ پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ صنعتی کلائنٹ کے لیے چوبیسوں گھنٹے قابل تجدید توانائی کی فراہمی کے لیے دنیا کے واحد سب سے بڑے معاہدے میں سے ایک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I5BD.jpg

ٹرم شیٹ پر جناب راجیو گپتا، چیف جنرل منیجر، این ٹی پی سی رنیوایبل انرجی لمیٹڈ اور جناب مہیش کولی، بانی اور جوائنٹ ایم ڈی، گرینکو گروپ نے کل نئی دہلی میں این ٹی پی سی کے دفتر میں دستخط کیے۔ اس موقع پر موہت بھارگو، سی ای او (این ٹی پی سی رنیوایبل انرجی لمیٹڈ)، گرینکو کے بانی اور ایم ڈی جناب  انل چلمل سیٹی اور این ٹی پی سی آر ای ایل کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3480

 


(Release ID: 1911909) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu