شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے احمد آباد اور گیٹوک کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا


یہ پرواز ہفتے میں تین دن چلے گی

اس رابطے سے تجارت اور کامرس کو فروغ ملے گا اور برطانیہ میں زیر تعلیم ہندوستانی طلباء کی مدد ہوگی

Posted On: 28 MAR 2023 3:42PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج احمد آباد اور گیٹوک کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔

احمد آباد اور گیٹوک کے درمیان درج ذیل شیڈول کے مطابق، نان اسٹاپ فلائٹ آج سے شروع ہونے والی ایئر انڈیا کی طرف سے چلائی جائے گی:

فلائٹ نمبر

از

تا

فریکونسی

روانگی کا وقت (ایل ٹی)

آمد کا وقت (ایل ٹی)

AI171

AMD

LGW

ہفتہ میں تین بار

1150

1640

AI172

LGW

AMD

ہفتہ میں تین بار

2000

0850+1

 

Image

اپنے خطاب میں جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ یہ نیا فضائی رابطہ تجارت اور کامرس کے نئے مواقع فراہم کرے گا اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلباء کی مدد کرے گا۔

احمد آباد میں کنیکٹیویٹی پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ، احمد آباد میں فی الحال 50 لاکھ گھریلو اور 25 لاکھ بین الاقوامی مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہے۔ حکومت کا مقصد احمد آباد کے مسافروں کی گنجائش کو 1.60 کروڑ تک بڑھانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 14-2013 میں، احمد آباد صرف 20 مقامات سے منسلک تھا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، گزشتہ 9 برسوں میں رابطہ بڑھ کر 57 مقامات تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 9 برسوں میں، احمد آباد سے ہفتہ وار ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت 980 فی ہفتہ سے بڑھ کر 2036 فی ہفتہ ہو گئی ہے، جو کہ 128 فیصد کا اضافہ ہے۔

گجرات میں شہری ہوابازی کی ترقی پر جناب سندھیا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خاص توجہ دی ہے۔ کانڈلا میں ایک نیا ٹرمینل، سورت میں 250 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نئی مربوط ٹرمینل عمارت، اور وڈودرا میں ایک نئی اے ٹی سی ٹاور کم تکنیکی عمارت تیار کی گئی ہے۔ فی الحال، گجرات میں 10 ہوائی اڈے ہیں، اور دھولیرا میں 1305 کروڑ روپے کی لاگت سے اور ہیراسر راجکوٹ میں 1405 کروڑ روپے کی لاگت سے دو نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی تعمیر کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 12 ہو جائے گی۔

گجرات میں، گجرات کے ہوائی اڈوں سے چلنے والی پروازوں کی تعداد 14-2013 کے 1175 سے بڑھ کر اب 2500 ہو گئی ہے۔ آر سی ایس اڑان اسکیم کے تحت، گجرات کو 83 راستوں سے نوازا گیا ہے اور ان میں سے 55 پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور باقی جلد ہی کام کرنے لگیں گے۔

جناب بلونت سنگھ راجپوت، وزیر، حکومت گجرات؛ جناب راجیو بنسل، سکریٹری، شہری ہوا بازی کی وزارت اور جناب کیمبل ولسن، سی ای او- ایئر انڈیا بھی موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3411



(Release ID: 1911484) Visitor Counter : 127