جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

 آئی  آر ای ڈی اے  نے سب سے زیادہ سالانہ قرضے کی فراہمی اور منظوری  کا نشانہ پار کیا


مالی برس  23-2022  کے دوران  قابل تجدید  توانائی پروجیکٹوں  کے لئے 16320   کروڑ روپے  کی مالیت  کے قرضے فراہم  کئے گئے اور 32578 کروڑ روپے  مالیت کے قرضوں کو منظوری دی گئی

Posted On: 28 MAR 2023 12:32PM by PIB Delhi

ہندوستان  کی قابل تجدید توانائی کی  ترقیاتی ایجنسی  لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے  مالی برس  23-2022  کے دوران  16320  کروڑ روپے  مالیت  کے قرضے فراہم کر کے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ سالانہ  قرضے کی فراہمی  مالی سال 21-2020   میں تھی، جس میں 16071  کروڑ روپے  کی مالیت  کے قرضے فراہم کئے گئے۔ آئی  آر ای ڈی اے  نے  23921  کروڑ روپے  کے  سب سے زیادہ سالانہ قرضوں کی منظوری (مالی سال 22-2021  میں  قرضوں کی  منظوری) کا نشانہ پار کرلیا اور  32578  کروڑ روپے کی مالیت کے  قرضوں کی منظوری  کا نشانہ حاصل کرلیا ہے (27  مارچ 2023  تک)۔

یہ کمپنی ،مسابقتی شرحوں پر  ملک بھر میں  قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کو  مالی امداد فراہم کرکے، ایک پائیدار  اور  صاف توانائی  کے مستقبل کے تئیں ہندوستان کی تبدیلی   میں فعال طور پر حصہ رسدی  کر رہی ہے۔

اس کامیابی پر خطاب کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے  کے  چیئر مین اور مینجنگ ڈائریکٹر  جناب پردیپ کمار داس  نے کہا کہ  ‘‘قرضوں کی فراہم اور منظوری   میں  ریکارڈ  توڑنے سے کمپنی  کے  اپنے مشن کے تئیں  عہد  کی  عکاسی ہوتی ہے، جس کا مقصد  ہندوستان  میں قابل تجدید  تونائی کے پروجیکٹوں کو  فروغ دینا  اور  مالی  امداد فراہم کرنا ہے۔ ہمیں  اس بات کا اعتماد ہے کہ  اس سے  یہ  ملک میں  قابل تجدید  توانائی کے شعبے میں ،  ایک سرکردہ مالیاتی ادارے کے طور پر  ہماری  ساکھ مزید  مستحکم ہوگی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-3395



(Release ID: 1911366) Visitor Counter : 81