امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے تور کےذخیرےکی تازہ صورت حال کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دی

Posted On: 27 MAR 2023 3:50PM by PIB Delhi

صارفین امور کے محکمے  نے اڈیشنل سکریٹری  محترمہ نیدھی کھرے کی صدارت میں ایک کمیٹی کی تشکیل دی  ہے ۔یہ کمیٹی ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر قریبی تال میل میں درآمد کاروں،مل مالکوں ،جمع خوروں ،تاجروں وغیرہ جیسی تنظیموں کے ذریعہ جمع کئے گئے ارہر کی دال کے ذخیرے کی نگرانی کرے گی۔مکمل مقدار میں دلہن درآمدات کی مسلسل آمد ہونے  کے باوجود بازار کے گوداموں  کے ذریعہ اسٹاک جاری نہ کئے جانے کی خبروں کی وجہ سے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذخیرہ کی تازہ صورت حال کی نگرانی کے لئے اس کمیٹی کی تشکیل کرنے کا جدید ترین اعلان بازار  میں جمع خوروں اور بے ایمان سٹے بازوں سے نمٹنے کے لئے حکومت کی منشا کو ظاہرہ کرتا ہے۔یہ فیصلہ آنے والے مہینوں میں ارہر کی دال کی قیمتوں کو قابو کرنے کےحکومت کے عزم  کو بھی ظاہر کرتا ہے۔اس کے علاوہ،مرکزی حکومت  گھریلو بازار میں دیگر دالوں کے ذخیرے  کی صورت حال پر بھی بہت باریکی سے نظر رکھ رہی ہے تاکہ سال کے آئندہ مہینوں کے دوران دالوں کی قیمتوں میں غیر متوقع  اضافہ ہونے کی صورت میں فوری ضروری قدم اٹھائے جا سکیں۔

یہاں پر یہ واضح رہے کہ  حکومت  نے ضروری اشیا قانون ،1955  کے تحت تور کی دال کی فراہمی کے سلسلے میں ذخیرہ کو ظاہر کرنے کے نظام کو نافذ کرنے کے مقصد سے 12 اگست 2022 کو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو ایک نوٹیفکیشن جاری کی تھی ۔حکومت نے  ایک اور پہل کرتے ہوئے غیر ایل ڈی سی ملکوں سے ارہر کی دال کی درآمد کےلئے نافذدس  فیصد ٹیکس کو ہٹا دیا ہے  کیونکہ کوئی بھی ٹیکس  ان ایل ڈی سی ملکوں سے صفر ٹیکس  درآمد کےلئے بھی  طریقہ کار سے متعلق  پریشانیاں پیدا کرتا ہے۔

 

ش ح ۔ا م۔

U:3359

 



(Release ID: 1911259) Visitor Counter : 93