دیہی ترقیات کی وزارت
دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا کے تحت اکتیس ہزار سے زیادہ در وقوع ملازمتوں کے ساتھ دیہی روزگار کو بڑا فروغ
دیہی ترقی کی وزارت بھرتی، تربیت اور تعیناتی (آر ٹی ڈی) ماڈل کے تحت اُنیس ایسے آجروں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرے گی جو درونِ ادارہ تربیت اور روزگار مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
جناب گری راج سنگھ کچھ امیدواروں کو تقرر نامے تقسیم کریں گے جنہوں نے دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) کے تحت اس نوعیت کی تربیت حاصل کی تھی
Posted On:
27 MAR 2023 3:05PM by PIB Delhi
دیہی روزگار کو زبردست فروغ دیتے ہوئے دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) 19 ایسے آجروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر رہی ہے جو درونِ ادارہ تربیت اور روزگار مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں 31,067 دیہی غریب نوجوانوں کو دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) کے تحت 6 ماہ کی کم سے کم مدت کے لیے کم از کم تنخواہ 10000/ ماہانہ کے ساتھ۔تربیت دینے اور فائدہ مند روزگار فراہم کرنے کا نشانہ دیا جائے گا۔
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کل نئی دہلی میں مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر وہ کچھ امیدواروں میں تقرر نامے بھی تقسیم کریں گے جنہوں نے ڈی ڈی یو- جی کے وائی کے تحت اسی طرح کی تربیت حاصل کی تھی اور انہیں اُن آجروں کے ساتھ رکھا گیا تھا جو درونِ ادارہ تربیت اور روزگار مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جناب گریراج سنگھ کی ہدایت پر ایم او آر ڈی نے ڈی ڈی یو جی کے وائی کے تحت ایسے روزگار کے رہنما خطوط کا آغاز کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امیدواروں کو صنعت کی ضرورت کے مطابق تربیت اور ملازمت دی جائے۔ کیپٹیو ایمپلائمنٹ ماڈل آجر کو دیہی نوجوانوں کو منتخب کرنے، ہنر مندی اور انہیں اپنی کسی اسٹیبلشمنٹ/سسٹر کنسرن/سبسڈیری میں تعینات کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
آر ٹی ڈی (بھرٹی، تربیت اور تعیناتی) ماڈل ایک طرف صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے اور دوسری طرف دیہی نوجوانوں کے لیے پائیدار تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس ماڈل سے صنعت، حکومت اور دیہی غریب نوجوانوں کے لیے ہر طرح سے جیت کی صورت حال سامنے آئے گی۔ صنعت اپنی ضرورت کے مطابق ملازمت کے مقام پر ہی مزید تربیت فراہم کر سکے گی جبکہ حکومت دیہی غریب نوجوانوں کے امیدواروں کے لیے طویل تقرری (کم از کم چھ ماہ) کو یقینی بنائے گی۔
کیپٹیو ایمپلائمنٹ گائیڈ لائنز صنعتوں کو ڈی ڈی یو- جی کے وائی پروگرام میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے فراہم کردہ فوائد کی وجہ سے صنعت کی براہ راست شمولیت میں اضافہ کرے گی جس سے دیہی نوجوانوں کے لیے بڑی مقدار میں روزگار کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ کیپٹیو آجروں کو فراہم کیے جانے والے چند فوائد یہ ہیں: نشانہ مقرر کرنے میں اولین ترجیح، پرفارمنس بینک گارنٹی کی چھوٹ، معیار کی تشخیص کے عمل اور فیسوں کی چھوٹ، صنعتوں کے کام کو آسان بنانے کے لیے ٹریننگ سینٹر کی مستعدی اور ڈی ڈی یو- جی کے وائی کے چند دیگر اختیارات، ایم او آر ڈی کے ساتھ 3 سال کی مدت کے لیے مفاہمتی معاہدہ۔ صنعت کو کام کرنے کیلئے تربیت یافتہ افرادی قوت بھی ملے گی جس سے ٹوٹ پھوٹ میں کمی اور حکومت کی طرف سے بہتر کارکردگی اور تربیتی لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
بدلے میں بہر حال کیپٹیو ایمپلائرز کو تمام تربیت یافتہ امیدواروں کو درونِ ادارہ کام کی پیشکش کرنی ہو گی اور کم از کم 70 فی صد تربیت یافتہ امیدواروں کو تربیتی کورس کے دوران 10,000 روپے کی کم از کم تنخواہ کے ساتھ 6 ماہ کی مدت کے لیے وہیں ملازمت فراہم کرنا ہو گی اور 6 ماہ سے زیادہ تربیتی کورسز کے لیے ماہانہ 12,000 روپے دینے ہوں گے۔
ڈی ڈی یو- جی کے وائی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہنر مندی کے بعد دیہی نوجوانوں کو پائیدار طریقے سے فائدہ مند جگہ فراہم کی جائے۔ اس لیے کیپٹیو روزگار کا تصور کیا گیا۔ سال 2020 میں انتیودیا دیوس کے موقع پر اس کا آغاز کیا گیا تھا۔
*****
U.No:3347
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1911177)
Visitor Counter : 173